Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, جولائی 16, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • برطانیہ کا پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان
    • اپوزیشن کا بڑا دعویٰ: خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن میں 50 فیصد نشستیں جیتیں گے
    • خیبرپختونخوا حکومت کام چھوڑ کر احتجاج میں مصروف، کرپشن اور سفارشی کلچر پر عوام نالاں
    • 14 سے 17 جولائی ملک کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی،سیلاب کا خدشہ
    • پختونخوا کے عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے صوبائی حکومت کو گیلپ سروے میں مسترد کر دیا
    • لکی مروت میں 4 بچے ڈوب کر جاں بحق
    • بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی میں اضافہ، رواں سال 60 سے زائد افراد شہید
    • انسپکٹر جنرل ایف سی ساؤتھ کی کیڈٹ کالج وانا میں طلبا سے خصوصی ملاقات
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کیا ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو شکست دیدی؟
    بلاگ

    کیا ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو شکست دیدی؟

    جون 24, 2025Updated:جون 24, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    War gimmicks on the Middle East stage
    یہ کشمکش بظاہر عسکری تھی، مگر اس کا اصل میدان بیانیہ تھا۔ ایران کو داخلی طور پر ایک "فتح" کی ضرورت تھی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email
    اسلام آباد سے ارشد اقبال کی تحریر: ۔ 

    ایران، اسرائیل اور امریکہ  کے درمیان 12 روز سے جاری شدید جنگ امریکی صدر کی ہدایت اور قطری حکومت کی ثالثی میں تادم تحریر ختم ہو گئی ہےاور فریقین جنگ پر متفق بھی ہو چکے ہیں ۔   لیکن یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ آخر اس جنگ میں کس نے کیا کھویا اور کس نے کیا پایا ؟ سوال تو یہ بھی ہے کہ آخر حقیقی معنوں میں اس جنگ کا فاتح کون ہے؟ اور شکست کس کو ہوئی ؟

    شائد نہیں بلکہ یقیناَ َ جب امریکہ اعلانیہ طور پر اس جنگ میں کھود گیا اور ایران کے خلاف کارروائی شروع کردی تو ایران نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے قطر سمیت دیگر ممالک میں امریکی اڈوں پر میزائل فائر کرنا شروع کردیئے، قطرکا شمار ایک چھوٹے لیکن پرامن ترین ممالک میں ہوتا ہے ، اور جب یہاں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا تو سعودی عرب اور پاکستان سمیت بیشتر ممالک کے مذمتی بیانات  نے امریکہ کو تشویش میں مبتلا کردیا ، یہی وجہ تھی کہ جہاں اسرائیل سے ایران کے خلاف کارروائی شروع کروانے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کریڈٹ لیتے ہوئے اس جنگ کے خاتمے کا نہ صرف اعلان کیا بلکہ جب جنگ بندی ہوئی تو اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر ایک اور حملہ کیا جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود ہی کہا کہ وہ اسرائیل سے سخت ناراض ہیں کیونکہ انہوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے ۔ ڈونلڈ  ٹرمپ نے جہاں ایک طرف اسرائیل کے کندھوں کا استعمال کرکے ایران کے خلاف جارحیت شروع کروائی وہاں جنگ بندی کا کریڈٹ لیکر ایران اسرائیل سمیت مشرقِ وسطیٰ  اور پوری دنیا کو مبارکبادیں بھی دیں ۔ ایران کو تپھڑ بھی مارے ،ایران کی ایٹمی صلاحیت کو تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا اور ساتھ ہی ایران کو یہ بھی کہہ دیا کہ وہ مزید کارروائی بند کرے ،یہ بھی کہا کہ اسرائیل کو بھی کارروائی سے منع کرچکا ہوں ۔

    12 روزہ شدید لڑائی میں  ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت سمیت فریقین کے 634 افراد ہلاک اور 8ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں ، اہم ترین عمارتوں اور دیگر تنصیبات کی تباہی الگ ہے ۔اب سوال یہ ہے کہ جب ایران کو اسرائیل کے ذریعے تباہ کرنے کی کوششیں شروع ہوئیں تو اس میں امریکہ اور اسرائیل کس حد تک کامیاب ہوئے ؟ اور کیا واقعی ایران کو وہ نقصان پہنچادیا گیا جس کیلئے کارروائیاں شروع کروائی گئی تھیں ؟ یقیناَ َ اس کا جواب نفی میں ہے ۔

    امریکہ اور اسرائیل کی کوشش تھی کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام  کو فوری تباہ کیا جائے،ایران کی قدامت پسند مذہبی حکومت کا خاتمہ کرکے ایران کے لوگوں کو اپنی حکومت کے خلاف سڑکوں پر لاکر ایرانی حکومت کا خاتمہ کیا جائے،اور ایران میں ایک لبرل حکومت قائم کی جائے ، تو کیا ایسا ہوا ؟یقیناَ َ ایسا بالکل نہیں ہوا بلکہ سب کچھ اس کے بالکل برعکس ہوا ۔

    ایران کے لوگوں کو بھڑکانے کا امریکہ اسرائیل کا خواب پورا نہ ہو سکا کیونکہ ایران کے لوگ اگر اپنی قدامت پسند حکومت سے عاجز بھی آگئے تھے تو وہ اپنے ملک کے خلاف جارحیت دیکھ کر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف اپنی حکومت کے ساتھ کھڑے نظر آئے،جب جب بھی ایران نے اسرائیل اور امریکی اڈوں کے خلاف کارروائی کی تو ایران کے لوگ جشن مناتے  ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور خوشیاں مناتے رہے ۔

    ایران کے خلاف اسرائیل سے کارروائی کا آغاز کرواتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ  نیتن یاہو کی جنگی صلاحیتوں کو آزمانا چاہتے تھے ، یہاں بھی اسرائیل کو کامیابی نہیں ملی ، اور جب ٹرمپ کو معلوم ہوا کہ ایران کے خلاف اسرائیل کو وہ کامیابی نہیں مل پا رہی جس کا وہ خواب دیکھ رہے تھے تو ٹرمپ خود بن بلائے مہمان بن کر اس جنگ میں کھود پڑے ۔ دراصل ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو   اسرائیل  کو ناقابل تسخیر تصور کرتے تھے لیکن جب ایرانی میزائل حملوں نے اسرائیل میں کارروائیاں کیں تو ان کے یہ دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے ۔

    ایران نے امریکہ اسرائیل کے حملوں سے بڑی حد تک سبق سیکھا ہوگا، اسرائیلی کارروائیوں میں ایران کی عسکری قیادت کیسے نشانہ بنی؟ اس پر ایران کو غور کرنا ہوگا، ایران انٹیلی جنس کیوں فیل ہوئی ؟ یہ بھی ایران کو دیکھنا ہوگا ، دوسری جانب ایسی اطلاعات  بھی آ رہی ہیں کہ ایران کے خلاف کارروائی کیلئے منصوبہ بندی بہت پہلے سے کی گئی تھی اور اس کیلئے ایران میں موساد اور سی آئی اے کے ایجنٹ کئی عرصہ قبل سے کام کر رہے تھے ، یہ ان ایجنٹوں کی ہی رپورٹس تھی کہ ایرانی عسکری قیادت اور سائنسدانوں کو چن چن کر کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ۔

    امریکہ اسرائیل نہ تو ایران کو  نیوکلیئر پروگرام سے باز رکھ سکا اور نہ ہی قدامت پسند ایرانی حکومت کا خاتمہ کر سکے ،جنگ بندی کا اعلان تو ہوگیا جس پر ایران اور اسرائیل دونوں نے اتفاق بھی کرلیا لیکن کیا  یہ جنگ بندی مستقل ہوگی یا پھر مستقبل قریب میں ایران کے خلاف ایک بار پھر جنگ شروع کی جائے گی ؟یہ آنے والے وقت بتائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 11 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے 2 جوان شہید
    Next Article ایران کے جوابی حملوں میں 28 اسرائیلی ہلاک،3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پختونخوا کے عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے صوبائی حکومت کو گیلپ سروے میں مسترد کر دیا

    جولائی 14, 2025

    "کشمیر بنے گا پاکستان” کی گونج

    جولائی 12, 2025

    پاکستان اور روس نے کراچی میں سٹیل ملز کی بحالی کیلئے پروٹوکول پر دستخط کر دیئے

    جولائی 11, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    برطانیہ کا پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان

    جولائی 15, 2025

    اپوزیشن کا بڑا دعویٰ: خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن میں 50 فیصد نشستیں جیتیں گے

    جولائی 15, 2025

    خیبرپختونخوا حکومت کام چھوڑ کر احتجاج میں مصروف، کرپشن اور سفارشی کلچر پر عوام نالاں

    جولائی 14, 2025

    14 سے 17 جولائی ملک کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی،سیلاب کا خدشہ

    جولائی 14, 2025

    پختونخوا کے عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے صوبائی حکومت کو گیلپ سروے میں مسترد کر دیا

    جولائی 14, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.