Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جولائی 17, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے معاہدہ طے پا گیا
    • خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب، مخصوص نشستوں پر کامیاب اراکین حلف اٹھائیں گے
    • اسلام آباد،راولپنڈی میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال، رین ایمرجنسی نافذ، اہم اجلاس طلب
    • بلوچستان میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک، میجر سید رب نواز طارق شہید
    • قلات کے قریب مسافر بس پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی
    • شمسی توانائی: روشن مستقبل یا بھاری ٹیکسوں کا اندھیرا؟۔ تحریر ندا خان
    • برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز کے لیے راستہ کھول دیا
    • جنوبی وزیرستان میں دہشتگرد حمید اللہ ہلاک، اہل خانہ کا لاش لینے سے انکار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 11 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے 2 جوان شہید
    اہم خبریں

    جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 11 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے 2 جوان شہید

    جون 24, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Security forces' operation in South Waziristan; 11 terrorists killed, 2 Pakistan Army soldiers martyred
    شہداء میں میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ شامل ہیں،آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے 11بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا،جبکہ 7 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے افسر سمیت دو بہادر سپوت شہید ہوگئے ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سرا روغہ میں خفیہ اطلاع پر  کامیاب آپریشن کیا، علاقے میں بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ  کے کارندے موجود تھے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 11 بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہو گئے ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو بہادر سپوت مادر وطن پر قربان ہو گئے، شہید ہونے والوں ضلع چکوال کے رہائشی 37 سالہ میجر سید معیز عباس شاہ اور ضلع بنوں کے رہائشی 26 سالہ لانس نائیک جبران اللہ شامل ہیں ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق میجر معیز شاہ شہید ایک دلیر اور نڈر افسر تھے، جنہوں نے ماضی میں بھی دہشت گردوں کے خلاف کئی کامیاب کارروائیوں کی قیادت کی ۔

    میجر سید معیذ عباس شاہ شہید نے 14 سال دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا، شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور 2 بیٹے شامل ہیں ۔

    لانس نائیک جبران اللہ شہید کا تعلق ضلع بنوں سے ہے، جبران اللہ شہید نے 8 سال تک وطن عزیر کے دفاع کے فرائض سرانجام دیئے، شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور 3 بیٹے شامل ہیں ،

    آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کو تلاش کر کے ختم کیا جا سکے ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کو بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے پاک کرنے کے عزم پر قائم ہیں اور ہمارے جوانوں کی ایسی لازوال قربانیاں ہمارے حوصلے اور عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکیا ایران میں اسرائیلی مقاصد حاصل ہو گئے؟
    Next Article کیا ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو شکست دیدی؟
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے معاہدہ طے پا گیا

    جولائی 17, 2025

    خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب، مخصوص نشستوں پر کامیاب اراکین حلف اٹھائیں گے

    جولائی 17, 2025

    اسلام آباد،راولپنڈی میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال، رین ایمرجنسی نافذ، اہم اجلاس طلب

    جولائی 17, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے معاہدہ طے پا گیا

    جولائی 17, 2025

    خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب، مخصوص نشستوں پر کامیاب اراکین حلف اٹھائیں گے

    جولائی 17, 2025

    اسلام آباد،راولپنڈی میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال، رین ایمرجنسی نافذ، اہم اجلاس طلب

    جولائی 17, 2025

    بلوچستان میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک، میجر سید رب نواز طارق شہید

    جولائی 17, 2025

    قلات کے قریب مسافر بس پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی

    جولائی 17, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.