لینڈ سلائیڈنگ کےباعث چین کے صوبہ یوننان کےزاؤ ٹونگ شہر میں درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے ہیں اور حکومت نے فوراً امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں
علمی رپورٹس کے مطابق،جنوب مغربی میں واقع چین کے صوبے یوننان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پیر کی صبح دبنے والوں میں سے 500 افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ 47 افراد ابھی تک ملبے تلے پھسے ہوئے ہیں. اس وقت ژاؤتونگ شہر کی زین شیونگ کاؤنٹی میں امدادی سرگرمیاں جاری ہے۔ یاد رہے کہ ابھی تک اموات کے متعلق کچھ کہا نہیں گیا ہے،اور حکومت نے صحتیابی اور امن کیلئے تمام ممکن اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، علاقے میں شدید سردی کا موسم ہے جس کی بنا پر امدادی کارکنوں کومشکلات کا سامنا ہورہا ہے۔یہ حادثہ چین کے یوننان صوبے میں ہونے والے ایک دیگر سانحے کی یاد دلاتا ہے، جب جنوری 2013 میں کم از کم 18 افراد شیونگ کاؤنٹی میں مٹی کے تودے گرنے سےجان بحق ہو گئے تھے۔