اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں ،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ۔
زلزلہ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، ایبٹ آباد، چکوال، اٹک، نوشہرہ، صوابی، حضرو اور حسن ابدال میں بھی آیا ہے، جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
زلزلہ کوہ پیما کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر اور زلزلے کا مرکز راوت سے 15 کلومیٹر دور تھا ۔
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل گئے، زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔