چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ انتخابات2024 پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے
چین نے عام انتخابات کے انعقاد پر کہا ہے کہ تمام موسموں کا پاکستان اسٹریٹیجک شراکت دار اور فولادی دوست ہے۔ انتخابات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان میں ہونے والے حملوں کی چین شدید مذمت کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جو حملوں میں جانی نقصان ہوا ہے اس پر دکھ اور افسوس ہے، زخمیوں اور لواحقین سے ہمدردی ہے۔ پاکستان میں ہونے والے حملوں پر انہوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تمام موسموں کا اسٹریٹیجک شراکت دار اور فولادی دوست ہونے کی حیثیت سے امید کرتے ہیں کہ انتخابات پاکستان میں مستحکم، ہموار اور محفوظ انداز میں ہوں۔دہشت گردی کے خاتمے، معاشرے کے تحفظ وامن، اور سلامتی کے بچاؤ کے لیے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے چین انتھک کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کی چین مذمت کرتا ہے۔