اس سال انتخابات صرف پاکستان ہی میں نہیں ہو رہے بلکہ سن 2024میں دنیا کی آدھی سے زیادہ آبادی ووٹ ڈالے گی۔ اس سال پاکستان کے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ ، امریکہ، ایران اور کینیڈا سمیت دنیا کے پینسٹھ ممالک میں عوام ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کریں گے۔ آئیے دیکھتے ہیں یہ ممالک کون کون سے ہیں:
براعظم افریقہ
افریقہ کے جن ممالک میں اس سال انتخابات ہوں گے:
الجیریا، بوٹسوانا، چاڈ، کومروس، گھانا، موریطانیہ، ماریشس، موزمبیق، نمیبیا، روانڈا، سینیگال، صومالی لینڈ، جنوبی افریقہ، جنوبی سوڈان، تیونس، اور ٹوگو شامل ہیں۔
براعظم جنوبی امریکہ
جنوبی امریکہ کے جن ممالک میں ووٹ ڈالے جائیں گے:
برازیل، السلویڈور، ڈومینکین ریپبلک، میکسیکو، پانامہ، یوراگوئے، اور وینزویلا شامل ہیں۔
براعظم شمالی امریکہ
امریکہ، کینیڈا
براعظم ایشیا
بنگلادیش، انڈونیشیا، ایران، منگولیا، جنوبی کوریا، سری لنکا، پاکستان، تائیوان، بھارت، بھوٹان اور کمبوڈیا۔
براعظم یورپ
جارجیا، آئس لینڈ، آئرلینڈ، لیتھونیا، مالٹا، مالدووا، شمالی مقدونیہ، پرتگال، پولینڈ، روس، سلوواکیہ، سان مارینو، سپین، ترکیہ، برطانیہ، رومانیہ، آسٹریا، بیلارس، بیلجیئم، کروشیا، بوسنیا، فن لینڈ، جرمنی۔
اوشیانا
آسٹریلیا، پالائو، سالومن جزائر، تولائو۔