ضلع کرم کے علاقے مرغان کوٹکی میں شدت پسندوں نے پولیس کی خالی پوسٹ مسمار کر دی اور بعد میں اس کی ویڈیو بھی جاری کی، پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے 10 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا، تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق وسطی کرم کے علاقہ مرغان کوٹکی میں پولیس نے چند روز قبل چیک پوسٹ خالی کر دی تھی، جس کے بعد خالی چیک پوسٹ سے سامان لوٹنے اور چیک پوسٹ جلانے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے چیک پوسٹ سے سامان لوٹنے کے بعد اسے جلانے اور مسمار کرنے کے حوالے سے مقدمہ درج کرلیا۔
سماجی رہنماء مسرت بنگش کا کہنا ہے کہ اورکزئی اور ضلع خیبر سے ملحقہ وسطی کرم میں افغانستان اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے شدت پسندوں کو نکال کر ضلع کرم کے محصور عوام کیلئے آمد و رفت کے راستے کھولے جائیں۔