Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جنوری 29, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری
    • کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع
    • سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز
    • ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکی بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا
    • ملکی بحران اور حکومتی شاہ خرچیاں
    • بنوں میں عسکریت پسندوں کے ٹیکنالوجی سے لیس حملے
    • لکی مروت: پولیس چھاپے کے دوران ایس ایچ او زخمی، عباسہ خٹک میں سولر ٹیوب ویل پر دھماکہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملائیں گے، صدر مملکت،وزیراعظم
    اہم خبریں

    انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملائیں گے، صدر مملکت،وزیراعظم

    اپریل 15, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Enemies of humanity will destroy the nefarious intentions of terrorists, President, Prime Minister
    ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔،صدر،وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    صدر مملکت آصف علی زرداری  اور وزیراعظم شہبازشریف سمیت دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے مستونگ میں بلوچستان کانسٹبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری  نے مستونگ میں بلوچستان کانسٹبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کی اور 3 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

    اپنے بیان میں صدر مملکت نے ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر بلوچستان کانسٹبلری کے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ  کیا ۔

    انہوں نے شہداء کیلئے بلندی درجات،  لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا  کی اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے شمس آباد میں بلوچستان کانسٹبلری کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی اور  3 اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ۔

    وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی اورزخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

    اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملائیں گے، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمستونگ میں پولیس کی بس پر بم حملہ، 3 اہلکار شہید، متعدد زخمی
    Next Article نقل کے خلاف جہاد، لیکن انداز اور اثرات کا ادراک بھی ضروری ہے, آصف علی یوسفزئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری

    جنوری 28, 2026

    کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع

    جنوری 28, 2026

    سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز

    جنوری 28, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری

    جنوری 28, 2026

    کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع

    جنوری 28, 2026

    سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز

    جنوری 28, 2026

    ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکی بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا

    جنوری 27, 2026

    ملکی بحران اور حکومتی شاہ خرچیاں

    جنوری 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.