Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, مارچ 25, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خلیج میں اصل کشمکش. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے، صدر مملکت کی ہدایت
    • محسن نقوی کی پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی پر شائقین کرکٹ سے معذرت
    • رومانیہ نے پاکستان کے قومی ترانے کا پہلا پیشہ ورانہ کورل انتظام پیش کر دیا،تاریخی ثقافتی سنگ میل، دونوں ممالک کی دوستی کا مظہر
    • ایران اور امریکہ آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ
    • اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا امکان
    • مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کا اہم کردار
    • ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » قانون و امن کا نفاذ پولیس کی مقدس امانت ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر
    اہم خبریں

    قانون و امن کا نفاذ پولیس کی مقدس امانت ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر

    جنوری 20, 2026Updated:جنوری 20, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Enforcement of law and order is the sacred trust of the police, says Chief of Defence Forces Syed Asim Munir
    مسلح افواج ہمیشہ پاکستان پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی، نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے دورے کے موقع پر افسران سے گفتگو
    Share
    Facebook Twitter Email

    چیف آف ڈیفنس فورسز اور فیلڈ مارشل  عاصم  منیر نے کہا ہے کہ قانون  و امن کا نفاذ پولیس کی مقدس امانت ہے، مضبوط  اور  عوام دوست  پولیس داخلی  سلامتی کے لیے ناگزیر ہے، مسلح  افواج  ہمیشہ  پاکستان پولیس کے  شانہ بشانہ کھڑی  رہیں گی ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا اور  پولیس سروس آف پاکستان کے افسران سے ملاقات  اور گفتگو کی ۔

    اس موقع پر  وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی موجود تھے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی میں پُرتپاک استقبال کیا گیا ۔

    فیلڈمارشل عاصم منیر کو مستعد پولیس دستے  نےگارڈ آف آنر پیش کیا۔  فیلڈ مارشل نے پولیس شہداء کی یادگار  پر  پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔  فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

    فیلڈمارشل نے دہشت گردی، جرائم  اور سکیورٹی چیلنجز کے خلاف  جدوجہد  میں  پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو سراہا۔ فیلڈ مارشل نے آئی جیز، ایڈیشنل آئی جیز  اور سینئر افسران سے خطاب کیا۔ فیلڈ مارشل نے بین الاداراتی تعاون اور جدید پولیسنگ کی اہمیت پر زور دیا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق  فیلڈ مارشل نے عوامی اعتماد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ  مضبوط اور عوام دوست پولیس داخلی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔ قانون و امن کا نفاذ پولیس کی مقدس امانت ہے ۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیرکا کہنا تھا کہ  مسلح افواج ہمیشہ پاکستان پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی  رہیں گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ٹی آئی کی ’’ منظم کارروائیاں ‘‘
    Next Article پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان 603 ملین ڈالر کے 3 معاہدوں پر دستخط ہو گئے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خلیج میں اصل کشمکش. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    مارچ 25, 2026

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے، صدر مملکت کی ہدایت

    مارچ 24, 2026

    ایران اور امریکہ آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ

    مارچ 24, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خلیج میں اصل کشمکش. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    مارچ 25, 2026

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے، صدر مملکت کی ہدایت

    مارچ 24, 2026

    محسن نقوی کی پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی پر شائقین کرکٹ سے معذرت

    مارچ 24, 2026

    رومانیہ نے پاکستان کے قومی ترانے کا پہلا پیشہ ورانہ کورل انتظام پیش کر دیا،تاریخی ثقافتی سنگ میل، دونوں ممالک کی دوستی کا مظہر

    مارچ 24, 2026

    ایران اور امریکہ آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ

    مارچ 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.