محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مطابق غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز طورخم کے راستے 537 افراد افغانستان بھیجے گئے ہیں۔محکمہ داخلہ کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 6595 تارکین وطن کو افغانستان بھیجوایا گیا ہے۔مجموعی طور پر خیبر پختونخوا سے 5282، اسلام آباد سے 129، پنجاب سے 1150، آزاد کشمیر سے 34 تارکین وطن افغانستان بھجوائے گئے ہیں۔ طورخم بارڈر کے راستے اب تک مجموعی طور پر 2لاکھ 67 ہزار، 111 افراد خیبر پختونخوا سے افغانستان بیدخل کئے گئے۔
واضح رہے دیگر سرحدات انگور اڈہ اور خرلاچی سے بھی تارکین وطن کو افغانستان بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق مجموعی طور پر انگور اڈہ بارڈر کے راستے 3693 افراد جبکہ خرلاچی بارڈر سے 698 افراد افغانستان بجھوائےگئے۔خیبر پختونخوا کے تینوں سرحدات سے اب تک 2لاکھ، 71 ہزار، 503 افراد کو افغانستان بھیجوایا گیا۔
خیبر پختونخوا سے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے انخلا کا سلسلہ جاری
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read
Previous Articleبھارت اور چین کو روس کا اپنا تمام تر تیل بیچنے کا اعلان
Next Article خیبرپختونخوا:سیاحوں کی آمد کی سالانہ رپورٹ جاری