پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے ۔
کوئٹہ: پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکہ سریاب روڈ پر شاہوانی سٹیڈیم کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے ۔
سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 11 افراد کی لاشوں کو ہسپتال لایا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے میں زخمی 29 افراد بھی ہسپتال منتقل کئے گئے ہیں جن میں 5 زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔
دوسری جانب ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایاکہ شاہوانی سٹیڈیم کے قریب دھماکہ بظاہرخودکش لگتا ہے اور دھماکے کے مقام سے شواہد اکھٹے کیےجارہے ہیں ۔