Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, دسمبر 19, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں اخلاقیات کو بطور مضمون نصاب میں شامل کرنےکا اعلان
    • وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دیدی
    • چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر کی لیبیا کے فوجی سربراہ سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو ہونےو الے انتخابات ملتوی کردیئے گئے
    • جعلی ڈگری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، جسٹس طارق جہانگیری عہدے سے فارغ کرنے کا حکم
    • جدید ہتھیاروں سے لیس پاک بحریہ کی آبدوز غازی کو چین میں لانچ کر دیا گیا
    • خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، وزیراعظم شہبازشریف
    • نامور فنکار عاصم بخاری کی طبیعت بگڑنے کے باعث ھسپتال منتقل حالت تشویشناک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ملک کےخلاف سازشوں میں فیض حمید بھی عمران خان کے ساتھ شامل تھے، عطا تارڑ
    اہم خبریں

    ملک کےخلاف سازشوں میں فیض حمید بھی عمران خان کے ساتھ شامل تھے، عطا تارڑ

    اگست 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Faiz Hameed was also involved in conspiracies
    Faiz Hameed was also involved in conspiracies
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایک سیاسی لیڈر نے ملک میں بدامنی پھیلائی اور جنرل (ر) فیض حمید  اس سازش کا حصہ تھے۔

    فوج میں گرفتاریوں کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ پاک فوج میں خود احتسابی کا اپنا میکنزم ہے، ایک سیاسی لیڈر نے ملک میں انتشار اور تقسیم کی سیاست کو پروان چڑھایا، انہوں نے ملک میں بدامنی پھیلانے اور ملکی سالمیت کے خلاف سازشیں کیں، جنرل ریٹائرڈ فیض حمید ان کی سازش میں شامل تھے۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردوں کو واپس کون لایا تھا؟بانی چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ طالبان کو واپس آنا چاہیے، فوج اپنے معاملات کی شفاف تحقیقات کر رہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ تمام لوگ بانی پی ٹی آئی کی انتشار پھیلانے کی کوششوں میں شامل تھے، بانی چئیرمین پی ٹی آئی نے گٹھ جوڑ سے جوڑ توڑ کی سیاست کی، ملک کے امن کو نقصان پہنچانے والوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی،انہوں نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا، پہلی موٹر وے تعمیر کروائی۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک میں موٹر ویز کا جال بچھایا، سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کیں اور اب ان کی قیادت میں پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کو سہولیات فراہم کر کے احسن اقدام اٹھایا۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں صارفین کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف دیا، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کی ہے، وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کیلئے پچاس ارب روپے مختص کئے ہیں، پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک
    Next Article طورخم سرحد پر سرچ آپریشن ، 200 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار، بارڈر پر آمدورفت بحال
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں اخلاقیات کو بطور مضمون نصاب میں شامل کرنےکا اعلان

    دسمبر 18, 2025

    وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دیدی

    دسمبر 18, 2025

    چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر کی لیبیا کے فوجی سربراہ سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    دسمبر 18, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں اخلاقیات کو بطور مضمون نصاب میں شامل کرنےکا اعلان

    دسمبر 18, 2025

    وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دیدی

    دسمبر 18, 2025

    چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر کی لیبیا کے فوجی سربراہ سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    دسمبر 18, 2025

    گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو ہونےو الے انتخابات ملتوی کردیئے گئے

    دسمبر 18, 2025

    جعلی ڈگری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، جسٹس طارق جہانگیری عہدے سے فارغ کرنے کا حکم

    دسمبر 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.