شانگلہ:(تحسین اللہ تاثیر) شانگلہ میں بیٹے کو بچانے کےلئے باپ دریائے سندھ کی بے رحم موجوں کی نذر ہوگیا۔ بشام کے قریب شنگ کے مقام پر ایک بچہ چیئر لفٹ میں پھنس گیا تھا جس کو بچانے کیلئے اس کے باپ نے چئیر لفٹ تک پہنچنے کی کوشش کی مگر وہ نیچے گر کر دریائے سندھ میں ڈوب گیا۔
چئیر لفٹ میں پھنسے بچے کو مقامی لوگوں نے ریسکیو کرلیا تاہم اس کے باپ کی تلاش کیلئے غوطہ خوروں کا آپریشن جاری ہے۔ واضح رہے کہ پل نہ ہونے کی وجہ سے شانگلہ اور ہزارہ کے کئی علاقوں میں لوگوں نے ایسی چئیر لفٹ لگائی ہیں جن کے ذریعے وہ دوسرے علاقوں تک جاتے ہیں۔