بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان حال عوام پر حکومت کی طرف سے ایک اور مہنگائی بم گرائے جانے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کا امکان ہے سی پی پی اے کی طرف سے نیپرا میں اس حوالے سے درخواست دائر کر دی گئی۔بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کے حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں نظرثانی شدہ درخواست کو دائر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس حوالے سے سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 31 جولائی کوکی جائے گی۔جبکہ اسی کے ساتھ ہی بجلی یونٹ کی قیمت میں مزید 2 روپے 63 پیسے اضافے کر کے عوام پر مزید بجلی بم گرایا جاسکتا ہے۔