وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان ریجنل اکنامک فورم کے چیئرمین ہارون شریف کی قیادت میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے برآمدکنندگان اور صنعت سے وابستہ رہنماؤں کے ایک وفد نے ملاقات کی۔
وزیرِ خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ برآمدات پر مبنی شعبوں کو مضبوط بنانا پاکستان کی معاشی بحالی کی حکمتِ عملی کا بنیادی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ، جدت کو فروغ دینا اور پاکستانی صنعتوں کی عالمی مسابقت کو بہتر بنانا برآمدات میں اضافے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ معاشی پالیسیاں صنعت و تجارت کی ضروریات کے مطابق ہوں اور پائیدار و جامع ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ، اور صنعتی توسیع میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے پالیسی فریم ورک کو مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے۔
بدھ, اکتوبر 7, 2026
بریکنگ نیوز
- پاکستان کے دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں متعین ہیں، ترجمان پاک فوج
- گزشتہ ڈھائی برس میں پاکستان نے معاشی استحکام کے حصول میں نمایاں پیش رفت کی، محمد اورنگزیب
- پاک بحریہ کے سمندر میں 2 بڑے آپریشنز، 96 ملین ڈالر کی منشیات ضبط
- پاکستان کا مقامی طور پر تیادہ کردہ فتح 4 کروز میزائل کے ایکسٹینڈڈ ورژن کا کامیاب تجربہ
- وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کردی
- ایران اور امریکہ مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس
- ڈی آئی خان میں فائرنگ کے مختلف واقعات، ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
- گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس، کسانوں کے مفادات کے تحفظ پر زور

