Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, مئی 19, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اعلان کے باوجود ملک بھر خصوصاً خیبرپختونخوا میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری
    • شینو مینو شو عید اسپیشل کی ریکارڈنگ 20 مئی کو، داخلہ مفت
    • بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی سے پاکستان کی ترقی روکی نہیں جا سکتی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • خییبرپختونخوا کے گورنر، وزیراعلیٰ او اپوزیشن لیڈر کا وفاق سے صوبے کے حقوق ادا کرنے کا مطالبہ
    • سلہٹ ٹیسٹ: بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے437 رنز کا ہدف دے دیا
    • خیبر نیٹ ورک اور اقراء یونیورسٹی کا میڈیا انڈسٹری اور اکیڈمیہ کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے اہم مشاورتی اجلاس، ‘ایٹم’ (ATOM) کونسل کے قیام پر اتفاق
    • پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے براکہ نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت
    • جون میں بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، پاور ڈویژن
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مہم جوئی کی صورت میں بھارت کو مزید سخت جواب دینے کا اعلان
    اہم خبریں

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مہم جوئی کی صورت میں بھارت کو مزید سخت جواب دینے کا اعلان

    جولائی 7, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Field Marshal Syed Asim Munir announces a stronger response to India in case of any aggression
    بھارتی مہم جوئی کا بغیر کسی ہچکچکاہٹ کے منہ توڑ، شدید، گہرا، تکلیف دہ اور سوچ سے بڑھ کر زیادہ سخت جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
    Share
    Facebook Twitter Email

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے  پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بھارت کو زیادہ سخت اور کرارا جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے آئندہ مہم جوئی کی تو بغیر کسی ہچکچکاہٹ کے منہ توڑ، شدید، گہرا، تکلیف دہ اور سوچ سے  بڑھ کر زیادہ سخت جواب دیا جائے گا، جنرل عاصم منیر نے یہ بھی کہا کہ جنگیں میڈیا کی بیان بازی، درآمد شدہ فینسی جنگی ساز و سامان یا سیاسی نعرے بازی سے نہیں جیتی جاتیں، جنگیں یقینِ محکم، پیشہ ورانہ قابلیت، آپریشنل شفافیت، اداروں کی مضبوطی اور قومی عزم وحوصلے کے ذریعے جیتی جاتی ہیں ۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کرنے والے مسلح افواج کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب بھی کیا، اس دوران انہوں نے جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی، مشکل حالات میں پیچیدہ چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ذہنی تیاری، عملی فہم اور ادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت کی اہمیت پر زور دیا ۔

    بھارتی الزامات حقائق کے منافی ہیں: ۔

    اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ آپریشن سندور میں بھارت فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، پاکستان کی کامیابی میں بیرونی حمایت جیسے الزامات غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں، دو طرفہ فوجی تصادم میں دیگر ممالک کو شامل بھارت کی ناقص سیاسی کوشش ہے، ایسے بیانات پاکستان کی کامیابی کو تسلیم کرنے میں روایتی ہچکچاہٹ کی عکاسی کرتے ہیں ۔

    انہوں نے ہائبرڈ، روایتی اور غیر روایتی خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھنے والی مستقبل کی قیادت کی تیاری میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جیسے اہم اداروں کے کردار کو سراہا اور سول اور ملٹری اداروں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

    آپریشن سندور میں بھارت کو ناکامی ہوئی : ۔

    فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آپریشن سندور میں ناکامی کی غیر منطقی توجیہات پیش کرنا دراصل بھارت کی آپریشنل تیاری اور اسٹریٹجک دور اندیشی کی کمی کو ثابت کرتا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کی دہائیوں پر مبنی حکمتِ عملی، مقامی صلاحیت اور مضبوط اداروں کی بنیاد پر کامیابی کو تسلیم کرنے سے گریزاں ہے خالصتاً دوطرفہ فوجی تصادم میں دیگر ملکوں کو شامل کرنا بھارت کی ناقص سیاسی کوشش ہے ۔

    فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت کی طرف سے اس طرح کے بے بنیاد بیانات کا مقصد خطے میں فرضی نیٹ سکیورٹی پر وائڈر کے خود ساختہ رول کی ناکام کوشش ہے، وہ بھی ایسے وقت میں جب خطے کے ممالک بھارت کی جارحانہ اور ہندوتوا نظریے سے تنگ ہیں ۔

    پاکستان نے خود کو ریجنل سٹیبلائزر ثابت کیا : ۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کے خودغرضانہ اور تنگ نظر برتاؤ کے برعکس پاکستان نے اقوام عالم میں اصولی سفارتکاری پر مبنی دیرپا شراکت داری، باہمی احترام اور امن کی بنیاد پر تعلقات قائم کیے ہیں اور خود کو خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر ثابت کیا ہے ۔

    مہم جوئی کی صورت میں بغیر کسی ہچکچکاہٹ کے منہ توڑ، شدید، گہرا، تکلیف دہ اور سوچ سے  بڑھ کر زیادہ سخت جواب دینے کا اعلان: ۔

    فیلڈ مارشل نے پاکستان کے اصولی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مہم جوئی، پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش یا اس کی خلاف ورزی کا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے فوری اور منہ توڑجواب دیا جائے گا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری آبادی کے مراکز، فوجی اڈوں، اقتصادی مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا شدید، گہرا، تکلیف دہ اور سوچ سے بڑھ کر زیادہ سخت جواب دیا جائے گا ۔

    ممکنہ تباہ کن نتائج کا ادراک کرنے میں ناکام رہا : ۔

    انہوں نے کہا کہ اس پیدا ہونے والی کشیدگی کی اصل ذمہ داری اس (بھارت) بصیرت سے محروم مغرور جارح پر عائد ہوگی، جو ایک خودمختار ایٹمی ریاست کے خلاف اشتعال انگیزی سے پیدا ہونے والے ممکنہ تباہ کن نتائج کا ادراک کرنے میں ناکام رہا ۔

    جنگیں درآمد شدہ فینسی جنگی ساز و سامان یا سیاسی نعرے بازی سے نہیں جیتی جاتیں: ۔

    فيلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ جنگیں میڈیا کی بیان بازی، درآمد شدہ فینسی جنگی ساز و سامان یا سیاسی نعرے بازی سے نہیں جیتی جاتیں، جنگیں یقین ِ محکم، پیشہ ورانہ قابلیت، آپریشنل شفافیت، اداروں کی مضبوطی اور قومی عزم وحوصلے کے ذریعے جیتی جاتی ہیں ۔

    فیلڈ مارشل نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، جذبے اورجنگی تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، اور فارغ التحصیل افسران پر زور دیا کہ وہ دیانتداری، بے لوث خدمت اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم پر ثابت قدم رہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleصدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا لالک جان شہید کو خراجِ عقیدت
    Next Article ہری پور: لینڈ سلائیڈںگ کے باعث تحصیل غازی کا دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع،لوگوں کو مشکلات کا سامنا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی سے پاکستان کی ترقی روکی نہیں جا سکتی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    مئی 19, 2026

    خییبرپختونخوا کے گورنر، وزیراعلیٰ او اپوزیشن لیڈر کا وفاق سے صوبے کے حقوق ادا کرنے کا مطالبہ

    مئی 18, 2026

    خیبر نیٹ ورک اور اقراء یونیورسٹی کا میڈیا انڈسٹری اور اکیڈمیہ کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے اہم مشاورتی اجلاس، ‘ایٹم’ (ATOM) کونسل کے قیام پر اتفاق

    مئی 18, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اعلان کے باوجود ملک بھر خصوصاً خیبرپختونخوا میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

    مئی 19, 2026

    شینو مینو شو عید اسپیشل کی ریکارڈنگ 20 مئی کو، داخلہ مفت

    مئی 19, 2026

    بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی سے پاکستان کی ترقی روکی نہیں جا سکتی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    مئی 19, 2026

    خییبرپختونخوا کے گورنر، وزیراعلیٰ او اپوزیشن لیڈر کا وفاق سے صوبے کے حقوق ادا کرنے کا مطالبہ

    مئی 18, 2026

    سلہٹ ٹیسٹ: بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے437 رنز کا ہدف دے دیا

    مئی 18, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.