Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وادی تیراہ میں فائرنگ کے واقعے نے کشیدگی کو جنم دیا
    اہم خبریں جولائی 28, 2025

    وادی تیراہ میں فائرنگ کے واقعے نے کشیدگی کو جنم دیا

    Facebook Twitter Email
    Firing incident in Tirah Valley sparks tension
    جرگے کے دوران سیکیورٹی حکام نے بعض مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے اقدامات کا اعلان کیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں فائرنگ کے واقعے میں دس سالہ بچی سمیت پانچ افراد کی ہلاکت نے علاقے میں کشیدگی کو جنم دیا ، فائرنگ کے واقعے بعد ایک اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا جہاں قبائلی عمائدین نے اپنے مطالبات پیش کئے ۔

    اس سانحے کے بعد مقامی قبائلی عمائدین نے ایک جرگے کا انعقاد کیا جس میں سیکیورٹی فورسز کے اقدامات کے خلاف پانچ اہم مطالبات پیش کیے گئے ۔

    ان مطالبات میں شامل تھا کہ دس سالہ بچی کے قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے قبضے میں لیے گئے مقامی شہریوں کے گھروں کو پندرہ روز میں خالی کیا جائے، مقامی آبادی پر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے، چیک پوسٹوں پر شہریوں کو غیر ضروری ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، اور فائرنگ سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو مالی معاونت فراہم کی جائے ۔

    جرگے کے دوران سیکیورٹی حکام نے بعض مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے اقدامات کا اعلان کیا۔ بریگیڈیئر کی جانب سے ہر شہید کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے اور ہر زخمی کو 2 لاکھ روپے معاوضے کی پیشکش کی گئی ۔

    اس کے علاوہ زخمیوں کے مفت علاج کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ تاہم، سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور مکانات خالی کرنے کے مطالبات کو مسترد کر دیا گیا، جنہیں حکام نے "قبل از وقت” قرار دیا ۔

    یہ واقعہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور مقامی آبادی کے درمیان اعتماد کے فقدان کو اجاگر کرتا ہے، قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ ان مطالبات پر عمل درآمد سے نہ صرف انصاف کی فراہمی ممکن ہوگی بلکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہو سکتی ہے ۔

    دوسری جانب، سیکیورٹی حکام کا موقف ہے کہ حالات کی حساسیت کے پیش نظر بعض مطالبات پر فوری عمل ممکن نہیں۔ اس تنازع نے وادی تیراہ میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے، اور مقامی آبادی اب جرگے کے نتائج پر عمل درآمد کی منتظر ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleشاہراہ بابوسر سیلابی ریلوں میں خیبر ٹی وی اینکر شبانہ لیاقت سمیت متعدد سیاح لاپتہ
    Next Article گلگت بلتستان میں لاپتہ ہونے والی خیبر ٹی وی کی معروف اینکر سپنا کی گاڑی سیلابی ملبے سے برآمد
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.