Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 10, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • توڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
    • پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز
    • خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
    • وزیراعظم یوتھ پروگرام اور سمیڈا میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • اڑان پاکستان کے لیے ٹیکس اصلاحات اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس، ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کی مہلت کی استدعا مسترد، اعلیٰ حکام کل پھر طلب
    • قومی کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں پیش،جواب کیلئے وقت مانگ لیا
    • پی ٹی آئی کے اشتہاری اور مقدمات میں مطلوب رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خضدار واقعے میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
    اہم خبریں مئی 23, 2025

    خضدار واقعے میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    Facebook Twitter Email
    Fitnatul Hindustan is involved in the Khuzdar incident, says Pakistan Army spokesperson, Interior Secretary
    ہم نے 2016ء میں بھی دہشت گردی کے ثبوت یو این او کو دیے تھے، ترجمان پاک فوج، سیکریٹری داخلہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری اور وفاقی سیکریٹری داخلہ نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خضدار میں سکول بس حملے میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے ۔

    راولپنڈی میں ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ابتدا کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں نے خضدار میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، اسکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا یہ حملہ اسکول پر نہیں ہماری اقدار پر حملہ تھا ۔

    وفاقی سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے میں فتنہ الہندستان ملوث ہے جو ہارڈ ٹارگٹ میں ناکامی کے بعد سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنارہا ہے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت 20 برس سے ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارت خطے کا امن خراب کررہا ہے، 2009ء میں پاکستان نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد پر مبنی ڈوزیئر اقوام متحدہ کو پیش کیا تھا ۔

    اس موقع پر انہوں نے خضدار واقعے میں شہید ہوئے سکول کے بچوں کی تصاویر اور کچھ ویڈیو بھی دکھائیں ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے 2016ء میں بھی دہشت گردی کے ثبوت یو این او کو دیے تھے، بھارت دہشت گردوں کو فنڈز فراہم کرتا ہے مختلف واقعات میں گرفتار دہشت گردوں نے بھارت کے ان واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، خضدار واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے جس میں بھارت کے حکم پر یہ واقعہ کیا گیا اور فتنہ الہندوستان بھارت کے حکم پر بچوں، مسافروں اور معصوم لوگوں کو شہید کرتا ہے  ۔

    اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان میں ہوئے دہشت گردی کے واقعات تاریخ وار بیان کیے جن میں مزدور کو شہید کیا گیا، متعدد واقعات میں لوگوں کو بسوں سے اتار کر مارا گیا،دھماکے کیے گئے، حملے کیے گئے، کئی بار حجام کی دکانوں میں موجود غیر مقامیوں کو شہید کیا گیا، جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہوا ۔

    انہوں نے کہا کہ یہ فتنہ الہندوستان کا اصل چہرہ ہے جس کی پشت پناہی بھارت کرتا ہے، کلبھوشن یادیو نے اپنے بیانات میں پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے، فتنۃ الہندوستان کا تعلق کسی بلوچ قوم یا اسلام سے نہیں صرف ہندوستان سے ہے، بھارت ان کے ذریعے پورے بلوچستان میں دہشت گردی کرارہا ہے ۔

    اس موقع پر انہوں نے آڈیو ریکارڈنگ پیش کی جس میں دو افراد بات کررہے تھےایک شخص نے کہا کہ بلوچستان سے لاہور تک ہمارے بندے بیٹھے ہیں، ہم کم اماؤنٹ بھیجیں گے تو پاکستانی خفیہ ادارے ایکٹو نہیں ہوں گے مگر ہم بڑا اماؤنٹ بھیجیں گے تو ادارے ایکٹو ہوجائیں گے اس لیے ہم اماؤنٹ ٹکڑوں میں بھیجیں گے، مگر میں آپ لوگوں کے تحفظ کے لیے الگ الگ اکاؤنٹ میں ٹکڑوں میں رقم دوں گا تاکہ آپریشن چلتا رہے، ہمیں کئی سال ساتھ چلنا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمودی کا بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانیہ خطے کے امن کو خطرہ ہے، دفتر خارجہ
    Next Article وفاقی حکومت کا 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    توڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

    ستمبر 10, 2026

    پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز

    ستمبر 10, 2026

    خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب

    ستمبر 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    توڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

    ستمبر 10, 2026

    پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز

    ستمبر 10, 2026

    خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب

    ستمبر 10, 2026

    وزیراعظم یوتھ پروگرام اور سمیڈا میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    ستمبر 10, 2026

    اڑان پاکستان کے لیے ٹیکس اصلاحات اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال

    ستمبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.