Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور میں آٹا پھر سے مہنگا ہوگیا

پشاور میں آٹا پھر سے مہنگا ہو گیا، 1800 سے بڑھ کر 20 کلو تھیلے کی قیمت 2 ہزار تک ہوگئی ہے۔ایک بار پھر سے عوام کے لئے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

پشاور میں موجودہ صوبائی حکومت کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے سستا آٹا عوام کو میسر آیا تھا جس سے عوام کے لئے آسانی پیدا ہوئی تھی۔
لیکن اب ایک بار پھر سے پشاور میں آٹے کا تھیلا مہنگا ہونے لگا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران ہی مکس آٹے کے 20 کلو کے تھیلے میں 200 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی فائن آٹے کا 20کلو تھیلا 2 ہزار سے بڑھ کر 2100 روپے کا ہو گیا ہے۔
ان حالات میں جدھر گیس، بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجہ سے عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں،ان حالات میں  آٹے کی قیمت میں اضافہ سے مزید مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ سستا ہوتا آٹا ایک بار پھر سے مہنگا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے روٹی کی قیمت میں‌ اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.