اسلام آباد: پاکستان میں مہنگائی کے مارے ہوئے عوام کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کی تمام فلور ملوں نے کل سے گندم کی دھلائی بند کر دی تھی۔ جس کی وجہ سے ملک میں آٹے کے شدید بحران کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کل سے ملک بھر میں فلور ملوں کی ہڑتال جاری ہے۔ جس کے بعد فلور ملز نے بھی کل گندم کی دھلائی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مرکزی چیئرمین آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعرات سے ملک بھر میں آٹا سپلائی نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم ہولڈنگ ایجنٹ بننے سے انکاری ہیں کیونکہ ٹیکس وصولی حکومت کا کام ہے ہمارا نہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں 600 فلور مل مالکان کی جانب سے ہڑتال کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔عاصم رضا نے واضح کیا کہ 11 جولائی سے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بند کر دی جائے گی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت کا یہ ٹیکس لگایا گیا تو آٹا مزید مہنگا ہو جائے گا۔