اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے بیرسٹر سیف کے افغانستان سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خارجہ امور صوبے کے بجائے وفاق کے دائرہ کار میں آتے ہیں ۔
ترجمان دفترخارجہ نے خارجہ امور صوبے کی بجائے وفاق کا دائرہ اختیار قرار دے دیا ،ترجمان نے کہا کہ بیرسٹر سیف کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے افغانستان کے مجوزہ دورے سے متعلق وفاق سے رابطے کی بات کی تھی ۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنی تیاری کرکے وفاق سے رابطہ کریں گے تاہم ملکی خارجہ امور صوبے کے بجائے وفاق کے دائرہ کار میں آتے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے افغانستان سے بات چیت کے لیے بیرسٹر سیف کی سربراہی میں دو وفد افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور دورہ افغانستان کے لیے ٹی او آرز بھی تیار کرلیے گئے ہیں ۔
اس حوالے سے بیرسٹرسیف کو رابطہ کاری کے لیے فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے جب کہ خیبرپختونخواحکومت نے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے وفاقی حکومت سے رابطےمیں رہے گی ۔