Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, مئی 13, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اورغرورخاک میں ملادیا،وزیراعظم
    • بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان کی معیشت پر بڑا اثر نہیں پڑے گا،وزیر خزانہ
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
    • بھارت کے وحشیانہ حملوں میں 40 شہریوں اور 11 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر
    • آپریشن معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کیلئے پیکیج کا اعلان
    • پاک افواج کا آپریشن ’’بُنیان مرصوص‘‘ کی کامیاب تکمیل کا اعلان
    • وزیراعظم شہبازشریف کا ہر سال 10 مئی ’’یوم معرکہ حق‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان
    • دشمن کی کوئی بھی سازش پاک افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی، جنرل عاصم منير
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » جعلی خبریں پھیلانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ فارمیشن کمانڈرزکانفرنس
    اہم خبریں

    جعلی خبریں پھیلانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ فارمیشن کمانڈرزکانفرنس

    دسمبر 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت ہونے والی فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں اسلام آبادمیں فوج کی قانونی تعیناتی کیخلاف پروپیگنڈے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )  کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت دو روزہ 84 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی جبکہ کانفرنس کے آغاز میں فورم کی  شہداء کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

    کانفرنس کے شرکاء کو بیرونی اور اندرونی خطرات کے تناظر میں موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ شرکاء نے روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔

    فورم نے انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کا جامع تجزیہ کیا اور بلوچستان میں دہشت گردوں بالخصوص بی ایل اے مجید بریگیڈ کے خلاف آپریشن پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کی ایماء پر کام کرنے والے دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو بے اثر کرنے کا عزم کیا۔

    فورم نے پاک فوج کی دارالحکومت کی اہم سرکاری عمارتوں کو محفوظ بنانے اور قابل احترام غیر ملکی وفود کو دورہ پاکستان کے دوران محفوظ ماحول فراہم کرنے  کی غرض سے  پاک فوج کی قانونی تعیناتی کے خلاف کیے جانے والے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے پر تشویش کا اظہار کیا اور پرتشدد مظاہروں میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

    شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ مربوط اور پہلے سے تیار کردہ پروپیگنڈہ بعض سیاسی عناصر کے مذموم عزائم کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے جسکا مقصد پاکستان کی عوام ، مسلح افواج اور اداروں کے درمیان  دراڑ پیدا کرنا ہے تاہم بیرونی عناصر کی مدد سے کیے جانے والے پروپیگنڈے کی ایسی مذموم کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی۔

    فورم کے مطابق سیاسی ومالی فوائد کی خاطر جعلی خبریں پھیلانے والوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور حکومت بے لگام غیراخلاقی آزادی اظہارِ رائے کے خاتمے کیلئے قانون سازی اور اس پر عملدرآمد کرائے، ذاتی مفادات کیلئے معصوم شہریوں کو ایک دوسرے کیخلاف کھڑا کرنا ناقبل برداشت ہے اور ہتھیار استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    فورم نے دہشتگردوں بالخصوص فتنہ الخوارج کے افغان سرزمین کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ باہمی ترقی اور فائدے کے حصول پر توجہ مرکوزکرنا دونوں پڑوسی اسلامی ممالک کے  بہترین مفاد میں ہے، افغان عبوری حکومت کواپنی سر زمین کو دہشتگردی کے لئے  استعمال ہونے سے روکنے کے لیے واضح اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

    فورم نے کشمیری عوام کیلئے پاکستان کی غیرمتزلزل سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا جبکہ فورم کی جانب سے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت اور غزہ میں جارحیت کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی قانونی اقدامات کی حمایت کی۔

    کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے پاکستان  کی سلامتی و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے  درپیش کسی بھی  قسم کی مشکلات اور  چیلنجز سے نمٹنے  کے لئے پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاریوں اور پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کی اہمیت پر زور دیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا میں امن و امان کی خوفناک صورتحال پر تشویش ہے، کُل جماعتی کانفرنس کا اعلامیہ
    Next Article ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کا این ٹی ڈی سی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مختلف منصوبوں پرمذید تعاون پر آمادگی کااظہار
    Web Desk

    Related Posts

    افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اورغرورخاک میں ملادیا،وزیراعظم

    مئی 13, 2025

    بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان کی معیشت پر بڑا اثر نہیں پڑے گا،وزیر خزانہ

    مئی 13, 2025

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    مئی 13, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اورغرورخاک میں ملادیا،وزیراعظم

    مئی 13, 2025

    بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان کی معیشت پر بڑا اثر نہیں پڑے گا،وزیر خزانہ

    مئی 13, 2025

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    مئی 13, 2025

    بھارت کے وحشیانہ حملوں میں 40 شہریوں اور 11 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر

    مئی 13, 2025

    آپریشن معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کیلئے پیکیج کا اعلان

    مئی 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.