الیکشن 2024ء کے دوران تدریسی ہسپتالوں میں 11 روزہ خصوصی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے
اعلامیہ کےمطابق انتظامیہ نے 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں پشاور کے بڑے تدریسی ہسپتالوں میں کسی قسم کےناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے اورالرٹ رہنے کا پلان تشکیل دے دیا ہے۔11 روزہ خصوصی پلان ایل آر ایچ،الیکشن کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔8 اور 9 فروری کو جس کے مطابق اہم ترین دن قرار دیا گیا ہے۔ڈاکٹروں کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، الیکشن والے روز ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابرار خان اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر حامد شہزاد نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ ہونے کی صورت میں فوری کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔
عام انتخابات کے حوالے سے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ کا اہم اجلاس ہوا ہے۔ ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ظفر آفریدی اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد ایاز خان اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
محکمہ صحت کے احکامات کی روشنی میں اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔خصوصی پلان جس میں تشکیل دے دیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق تمام سٹاف کی عام انتخابات میں چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ سکیورٹی کے انتظامات کو ہسپتال میں مزید مستحکم اور ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔او پی ڈی 8 فروری کو بند رہے گئی مگر ایمرجنسی سٹاف کو الرٹ رکھا جائیگا۔ اضافی سٹاف شعبہ ایمرجنسی میں اور ادویات کو دگنا کرنے کے بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں۔