انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گراہم تھارپ کافی عرصے سے بیمار تھے۔جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا۔ اس حوالے سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ان کی موت کی تصدیق کر بھی دی ہے۔2019 تک وہ ورلڈ کپ فاتح انگلش ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل رہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر گراہم تھارپ نے 1993 سے لے کر 2005 تک انگلینڈ کی نمائندگی کی۔انہوں نے اس دوران انگلش ٹیم کی طرف سے 100 ٹیسٹ میچز اور 82 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔اسی وجہ سے ان کا شمار انگلینڈ کے کامیاب ترین بلے بازوں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے ٹیسٹ کیریئر میں 16 سنچریوں کی مدد سے 6744 رنز بنائے جبکہ انہوں نے سرے کاؤںٹی کرکٹ کلب کی طرف سے 1988 سے لے کر 2005 تک کاؤنٹی کرکٹ کھیلی جہاں انہوں نے 20 ہزار کے قریب سکور بنائے۔
کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد سے گراہم تھارپ نے بیٹنگ کوچ بھی کی اور اس طرح وہ 2019 میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی انگلینڈ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بھی تھے۔تاہم ان سب چیزوں کی وجہ سے ان کی صحت شدید خراب رہتی تھی جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ نے گراہم تھارپ کے انتقال پر جاری تعزتی بیان میں یہ کہا ہے کہ ان کی موت سے ہمیں نہایت ہی صدمہ پہنچا ہے۔ اس کو ہم لفظوں میں بیان نہیں کرسکتے ہیں۔