Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, جنوری 11, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی
    • شہید سی ٹی ڈی کانسٹیبل ثناء اللہ کی نمازِ جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ادا
    • خیبر پختونخوا میں وفاق کے زیر اہتمام ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کمیٹی تشکیل
    • پاکستان بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا
    • پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا آغاز
    • وزیراعظم کی خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
    • جنوبی وزیرستان لوئر اور بنوں میں بم دھماکے، امن کمیٹی کے سربراہ زخمی، پولیس کی تفتیش جاری
    • کراچی میں گلشن اقبال کے فلیٹ میں گیس لیکج سے دھماکہ، 6 افراد زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اسرائیل-بھارت اتحاد، عالمی امن کی راہ میں دیوار
    بلاگ

    اسرائیل-بھارت اتحاد، عالمی امن کی راہ میں دیوار

    جون 13, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Israel-India Nexus: A Rising Threat to Regional Peace
    Drone Diplomacy and War Games: The New Axis Challenging Muslim Nations
    Share
    Facebook Twitter Email

    ایران پر اسرائیلی حملہ اور پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت — کیا یہ محض اتفاق ہے یا کوئی گہری سازش؟

    دنیا ایک بار پھر ان قوتوں کی سازشوں کی زد میں ہے جو امن کے نام پر جنگی جنون کو فروغ دے رہی ہیں۔ حالیہ دنوں میں پیش آنے والے دو بڑے واقعات نے اس نظریے کو مزید تقویت دی ہے کہ اسرائیل اور بھارت کا گٹھ جوڑ صرف سیاسی اتحاد نہیں بلکہ ایک منظم جنگی ایجنڈا ہے، جس کا مقصد مسلم دنیا کو عدم استحکام کا شکار بنانا ہے۔

    12 اور 13 جون کی درمیانی شب اسرائیل نے ایران کے خلاف ایک جارحانہ کارروائی کی، بالکل اُسی انداز میں جیسے بھارت نے 6 اور 7 مئی کی شب پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملہ کیا تھا۔ ان دونوں حملوں کی ٹائمنگ، طریقہ کار، اور اہداف کو دیکھا جائے تو یہ محض اتفاق نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کی جھلک دیتے ہیں۔

    پاکستان پر بھارتی جارحیت کے دوران اسرائیلی سفیر رووین آزار نے نہ صرف بھارت کی مکمل حمایت کی بلکہ "آپریشن سندور” کو جائز قرار دیا۔ اسرائیلی ڈرون ٹیکنالوجی جیسے "ہیروپ”، "ہارپی” اور "سوارم” کو اس حملے میں استعمال کیا گیا — یہ سب اسرائیل کی براہِ راست شراکت داری کے واضح ثبوت ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان پر بھارتی حملے سے قبل 15 سے 20 اسرائیلی اہلکار سری نگر اور مقبوضہ کشمیر پہنچے، جو جنگی ساز و سامان سے لیس تھے۔ ان اہلکاروں کا وہاں ہونا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اسرائیل پاکستان کے خلاف بھارتی مہم جوئی میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ مودی سرکار پہلے ہی مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز پر مظالم ڈھا رہی ہے۔

    پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بروقت اور منہ توڑ جواب دے کر نہ صرف اپنے دفاع کو یقینی بنایا بلکہ اسرائیل-بھارت کے مشترکہ منصوبے کو بھی ناکام بنا دیا۔ اگر پاکستان کی طرف سے یہ سخت مؤقف اختیار نہ کیا جاتا تو آج ملک کو بھی ایران جیسے حالات کا سامنا ہوتا۔

    پاکستان کا فلسطین اور کشمیر پر واضح اور دو ٹوک مؤقف بھارت و اسرائیل جیسے نظریاتی اتحادیوں کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ دونوں ممالک پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں۔

    ایران پر اسرائیلی حملہ اس گٹھ جوڑ کا اگلا قدم ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل اور بھارت صرف الفاظ کے نہیں، عملی طور پر بھی ایک مشترکہ ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں — مسلم ممالک کو کمزور کرنے کا ایجنڈا۔

    پاکستان کو نہ صرف اپنی عسکری صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنا ہوگا، بلکہ سیاسی و سفارتی محاذ پر بھی جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ یہ وقت محض ردِعمل کا نہیں بلکہ مکمل تیاری، قومی اتحاد، اور ایک مضبوط سیکیورٹی ریاست کے طور پر خود کو پیش کرنے کا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا حکومت کا مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش
    Next Article خیبرپختونخو اسمبلی نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی
    Tahseen Ullah Tasir
    • Facebook

    Related Posts

    ایران: مہنگائی کے خلاف پُرتشدد مظاہرے بے قابو، 217 افراد ہلاک

    جنوری 10, 2026

    ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاج 98 شہروں تک پھیل گیا، ہلاکتیں 36 ہو گئیں

    جنوری 7, 2026

    امریکا کی وینزویلا کے قریب روسی تیل بردار جہاز پر قبضے کی کوشش

    جنوری 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی

    جنوری 11, 2026

    شہید سی ٹی ڈی کانسٹیبل ثناء اللہ کی نمازِ جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ادا

    جنوری 10, 2026

    خیبر پختونخوا میں وفاق کے زیر اہتمام ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کمیٹی تشکیل

    جنوری 10, 2026

    پاکستان بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

    جنوری 10, 2026

    پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا آغاز

    جنوری 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.