محکمہ انسداد دہشتگردی کے شہید کانسٹیبل ثناء اللہ کی نمازِ جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ادا کردی گئی ۔
پشاور: شہید کی نمازِ جنازہ میں پاک آرمی آفیسرز ، چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ ، ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان ، ایس پی سی ٹی ڈی طارق اقبال خان ، سی ٹی ڈی افسران، شہید کے لواحقین اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، افسران نے جاں بحق اہلکار کے جسد خاکی پر پھولوں کے گلدستے رکھے اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔
محکمہ انسداد دہشتگردی کے کانسٹیبل ثنا اللہ تھانہ ریگی کی حدود نادرن بائی پاس میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے ۔

