ملک میں ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق 15 ستمبر سے بڑی کمی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لٹر تک کمی متوقع ہے۔
پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 12 سے 13 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں بھی ساڑھے 13 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ریل کی عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل گر رہی ہیں، خام تیل کی قیمتوں کی کمی کا اثر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی آئے گا۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر لیے جانے والے پریمیئم میں بھی کمی ہوئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 15 ستمبر کو کیا جائے گا، وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔
پٹرول مصنوعات کی حتمی قیمت کا تعین 12 تا 14 ستمبر کی عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔