عام انتخابات کے کئے پاکستان کو نوازدو, مسلم لیگ(ن)کا منشور جاری کر دیا گیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات کیلئے اپنا انتخابی منشور ’پاکستان کو نواز دو‘ پیش کر دیا ہے۔قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف، پارٹی صدر میاں شہباز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز، اسحاق ڈار سمیت سینیٹر عرفان صدیقی نے تقریب میں شرکت کی۔
سینیٹر عرفان صدیقی کا منشور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ لاہور میں کئی روز سے چھائی دھند آج منشور پیش کرنے کے دن ہی چھٹ گئی،انتخابی منشور کا اعلان کئے جانے پر انہوں نے کہا کہ لاہور میں دھند کا چھٹنا نیک شگون ہے۔ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کی منشورکمیٹی کےچیئرمین سینیٹرعرفان صدیقی نے شہباز شریف اور نواز شریف کی موجودگی میں انتخابی منشور کا اعلان کیا۔
اہم نکات مسلم لیگ ن کے منشور کے درج ذیل ہیں
1پارلیمنٹ کی بالادستی کویقینی بنایا جائے گا
2 تمام سرکاری دفاتر کو ماحول دوست بنائیں گے
عدالتی اصلاحات
3 آرٹیکل 62 اور 63 کواپنی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا
4 عدالتی، قانونی، پنچایت سسٹم اور تنازعات کے تصفیے کا متبادل نظام ہوگا
5 بر وقت اور مؤثر عدالتی نظام کا نفاذ کیا جائےگا
6 عدالتی، قانونی اور انصاف کے نظام میں اصلاحات کی جائیں گی
7 منصفانہ،مؤثر،اور بروقت پراسیکیوشن ہوگئی
8 ایک سال کے اندر یقینی بنایا جائے گا کہ بڑے اور مشکل مقدمات کا فیصلہ ہوگا
9 چھوٹے مقدمات کا فیصلہ دو ماہ میں سنایا جائے گا
10 نیب کا خاتمہ کیا جائے گا
11 ضابطہ فوجداری 1898 اور 1906 میں ترامیم کی جائے گی
12 انسداد بدعنوانی کے اداروں اور ایجنسیوں کو مضبوط کیا جائےگا
13 کمرشل عدالتیں قائم کی جائیں گی
14 عدالتی کارروائی براہ راست نشرکی جائے گی
15 سمندر پار پاکستانیوں کی عدالتیںمضبوط بنائی جائیں گی
16 عدلیہ میں ڈیجیٹل نظام قائم کیا جائے گا
معاشی اصلاحات
17 مہنگائی میں مالی سال 2025 تک 10 فیصد کمی کی جائے گی
18 مہنگائی چار سال میں 4 سے 6 فیصد تک لائی جائے گی
19 ایک کروڑ سے زائد پانچ سال میں نوکریاں دی جائیں گی
20 کرنٹ اکاؤنٹ خساره جی ڈی پی کا 1.5 فیصد تک کیا جائے گا
21 تین سال میں اقتصادی شرح نمو 6 فیصد سے زائد پر لائی جائے گی
22 پانچ سال میں غربت میں 25 فیصد کمی کا ہدف رکھا گیا ہے
23 افرادی قوت کی سالانہ ترسیلات زر کا ہدف 40 ارب ڈالر رکھا گیا ہے
24 بیروزگاری پانچ سال میں5 فیصد کمی کی جائے گئی
25 پانچ سال میں فی کس آمدنی 2,000 ڈالر کرنے کا ہدف ہے
26 چار سال میں مالیاتی خسارہ 3.5 فیصد یا اس سےکم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے
سابق وزیراعظم شہباز شریف کاتقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھاکہ ہر الیکشن میں جانے سے پہلے روایت ہے کہ سیاسی جماعتیں منشور پیش کرتی ہیں، کبھی نواز شریف نے دعویٰ نہیں کیا کہ وہ لوڈشیڈنگ ختم کر دیں گے، انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی وہ کوشش کریں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ کراچی کی عوام کو نواز شریف نے گرین لائن بس کا تحفہ دیا، 11 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے نواز شریف نے لگائے جو ریکارڈ ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اہم حصہ نوازشریف کے منشور کا ہےکہ قوم کو جوڑ دو، دنیا آج ہم سے بہت آگے نکل گئی ہے، قوم کو آپس کے اختلافات کو بھلا کر اکٹھا کرنا ہوگا،بہت زہر 5 سالوں میں اُگلا گیا ہے،اور یہ زہر بہت مشکل سے ختم ہوگا۔