گلگت بلتستان میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری ہیں ،گلگت کے دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گرنے سے 7 رضا کار جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہو گئے ۔
گلگت: ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ رات تقریباً 2 بجے پیش آیا جب رضاکار واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے، حادثے میں 15 کے قریب رضاکار ملبے تلے دب گئے تھے ۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا ۔
فیض اللہ فراق نے بتایا کہ گلگت کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ مٹی کا تودہ گرنے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ۔
انہوں نے کہا کہ اس سانحے پر پورا گلگت غمگین ہے اور علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے،حادثے میں جاں بحق 7 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی اور تدفین کیلئے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا ہے ۔