Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جولائی 10, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سیاسی خانہ بدوش اور سیاسی ہجرتیں
    • قلات، مستونگ اور لورالائی میں دہشتگردوں کے حملے،متعدد مسافر اغوا،ترجمان بلوچستان حکومت
    • چارسدہ: جمال آباد سے لاپتہ چار سالہ بچے کی لاش نالے سے برآمد
    • مہمند: پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا
    • انصاف کا نیا سورج: قبائلی بستی سے مصنوعی ذہانت تک
    • بھارتی حمایت یافتہ اور سپانسرڈ پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے،کورکمانڈرز
    • باجوڑ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی رہنما مولانا خانزیب سمیت 3 افراد شہید
    • ثمر بلور نے مسلم لیگ ن کی جانب سے 2 مخصوص خالی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی تردید
    اہم خبریں

    حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی تردید

    دسمبر 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی تردید کردی ہے۔ نجی ٹی وی  کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی اسد قیصر سے ملاقات نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے تعزیت کیلئے حکومت اور پی ٹی آئی کے لوگ بھی آ رہے ہیں اور اس دوران اُن کی آپس میں ملاقاتیں ہو رہی ہیں لیکن اس بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ باضابطہ مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ پہلے پی ٹی آئی 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر شرمندگی کا تو اظہار کرے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کی بات کا اعتبار کون کرے اور ان کی کون گارنٹی دے گا۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر بھی یہ اپنی باتیں منوا کر آخری وقت میں مکر گئے تھے۔ اس سے قبل بیرسٹر گوہر کو جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا تھا کہ نو مئی کو دھول اڑانے والے آج دھول بٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں۔

    عطاتارڑ نے کہا کہ غلیلوں، بنٹوں، پتھروں، اسٹن گنز اور آتشیں اسلحے سے لیس شرپسندوں نے چڑھائی کی، پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو شہید اور زخمی کیا گیا اس نقصان کا مداوا کون کرے گا؟ شہید جوانوں کا خون کس کے ہاتھوں پر تلاش کریں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ان سوالات کا جواب دیں، الزامات لگا کر ان سے منہ مت پھیریں، سانحہ 9 مئی کے تمام ثبوت موجود ہیں، تحریک انصاف کی پوری قیادت سانحہ 9 مئی میں ملوث ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان رابطے بحال ہوگئے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ٹی آئی کے جو بندے مارے گئے ان کے شناختی کارڈ دکھا دیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
    Next Article توشہ خانہ ٹو کیس میں  عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد
    Web Desk

    Related Posts

    قلات، مستونگ اور لورالائی میں دہشتگردوں کے حملے،متعدد مسافر اغوا،ترجمان بلوچستان حکومت

    جولائی 10, 2025

    چارسدہ: جمال آباد سے لاپتہ چار سالہ بچے کی لاش نالے سے برآمد

    جولائی 10, 2025

    مہمند: پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

    جولائی 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سیاسی خانہ بدوش اور سیاسی ہجرتیں

    جولائی 10, 2025

    قلات، مستونگ اور لورالائی میں دہشتگردوں کے حملے،متعدد مسافر اغوا،ترجمان بلوچستان حکومت

    جولائی 10, 2025

    چارسدہ: جمال آباد سے لاپتہ چار سالہ بچے کی لاش نالے سے برآمد

    جولائی 10, 2025

    مہمند: پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

    جولائی 10, 2025

    انصاف کا نیا سورج: قبائلی بستی سے مصنوعی ذہانت تک

    جولائی 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.