پشاور( حسن علی شاہ سے ) باخبر زرائع کے مطابق حکومت رواں ماہ کے آخر تک قانون سازی کرکے اس بات کو یقینی بنائے گی کہ گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری افسران کے ملکی اور بیرون ملک اثاثوں کے اعلانات ڈیٹا کے تحفظ اور ذاتی معلومات کی رازداری پر کافی حفاظتی اقدامات کے ساتھ ڈیجیٹل طور پر قابل اور عوامی طور پہ قابل رسائی ھوں۔
دیگر صوبوں کی طرح خیبر پختونخواہ میں بھی گریڈ 17 سے 22 ان ملازمین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئ ھے جنہوں نے اپنے کروڑوں اور اربوں روپے کے وہ اثاثے ظاہر نہیں کئے ہیں ان میں انکے وہ اثاثے بھی شامل ہیں جو بیرون ملک خفیہ رکھے گئے ہیں۔۔