گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے جمرود کا الگ الگ دورہ کیا ہے ۔
گورنر ہاوس پشاور سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے ضلع خیبر میں امن جرگے کی جگہ کا دورہ کیا اور کالعدم پی ٹی ایم کے جرگے کے انعقاد کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
رکن صوبائی اسمبلی جلال خان، کمشنر پشاورڈویژن ریاض محسود، ضلعی انتظامیہ کے حکام اور پولیس کے متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
متعلقہ حکام کی طرف سے گورنر خیبر پختونخوا کو جرگے کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے متعلقہ حکام کو امن و امان اور عوام کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔
دوسری جانب وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے بھی اس سے قبل جمرود میں قاءم جرگے کے مقام کا دورہ کیا اور اس حوالے سے کیے انتظامات کا جائزہ لیا ۔
وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے جرگے میں شرکت کرنے والوں کے لیے پانی،عارضی واش رومز، روشنی او ر میڈِکل کیمپ سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے احکامات بھی جاری کیے ۔
اس موقع پو وزیراعلی کو جرگے کے انعقاد کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ جرگت کو پرامن ماحول میں جاری رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں ۔
وزیراعلی نے اس موقع پر جرگے میں شریک لوگوں کے لیے پانچ ہزار کمبل کی فراہمی کی ہدایت بھی کی ۔