گوادر میں مختلف ویلفیئر آرگنائزیشنز نےسروے کئے ہیں۔40سے زائد متاثرہ مکانات مرمت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
پلیری،چٹی اور پیشال کے علاقوں کا ہوت بخش اللہ ویلفیئر ٹرسٹ،اوست ویلفیئر آرگنائزیشن اور فرینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن نےسروے کیا ہےاور 40 سے زائد وہاں ایسے گھرانے تھے جو مکمل طور پر سیلابی پانی کی وجہ سےگر چکے ہیں اور کسم پرسی کے حالات میں اُنکے رہائشی رہ رہے ہیں۔مشترکہ طور پر تینوں آرگنائزیشنز نےفیصلہ کیا کہ مذکورہ متاثرہ خاندانوں کو سر چھپانے کے لیے اُنکے مکانات کو مرمت کرکے دینگے۔
جبکہ اس علاقے میں ہوت بخش اللہ ویلفئیرٹرسٹ گوادر کے رضاکروں نے راشن بھی تقسیم کیا اور عنقریب تینوں آرگنائزیشنز یہاں کے لوگوں میں جوتے،کپڑے اور ضروریات زندگی کے دوسرے اشیاء بھی جاکر پہنچاہیں گے۔ان علاقوں میں اس سے قبل کوئی بھی سرکاری ادارہ نہیں گیا ہے جس سے سیلاب متاثرین کی داد رسی نہیں ہوئی ہے اور لوگ مشکلات کا شکار ہوگئے۔