صوابی میں پیدا ھونیوالی ممتاز جہاں بیگم مدھوبالا کیسے بنی ہیں۔
پشاور( حسن علی شاہ سے ) سال 1933 میں خیبر پختونخواہ علاقہ صوابی میں عطااللہ نامی ایک زمیندار کے گھر ایک خوبصورت بچی نے جنم لیا۔ جسکا نام والد نے ممتاز جہاں بیگم رکھا۔ یہ بچی جب 9 سال کی عمر کو پہنچی تو والد اسکو ممبئ لے گے۔
جہاں ایک فلمساز نے جب اسکو دیکھا تو اپنی فلم میں بطور چایئلڈ اسٹار کاسٹ کیا۔ وقت گرنے کے ساتھ ساتھ جب یہ بچی جوان ہوئی تو اسکا فلمی نام مدھوبالا میں تبدیل ھوگیا۔ مدھو بالا کی پرکشش آنکھیں اور مسکراھٹ دیکھ کر شمی کپور اور دلیپ کمار جیسے اس وقت کے بڑے اداکار بھی دیوانے ھوگئے۔ دلیپ کمار ۔اشوک کمار۔۔ دیوانند۔ شمی کپور۔۔ بھارت بھوشن جیسے اداکاروں کے مقابل ھیرویئن کا کردار ادا کیا۔
39 فلموں میں کام کیا مگر مغل اعظم میں دلیپ کمار کی انار کلی کا رول انکو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پہ لے گیا۔ دلیپ کمار سے والہانہ عشق تھا۔ ان سے شادی میں بڑی رکاوٹ مدھو بالا کے والد عطااللہ بنے جو مدھوبالا کو سونے کی چڑیا سمجھ بیٹھا تھا دلیپ کمار کی شادی کے بعد مدھو بالا کا دل ٹوٹ گیا اور بعد ازاں گلوکار کشور کمار سے شادی کرلی 36 سال کی عمر میں وفات پائی۔