Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, ستمبر 26, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پی ٹی آئی نے لانگ مارچ 4 اکتوبر تک موخر کرنے کا اعلان کردیا
    • پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا پولیس کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی، گورنر فیصل کریم کنڈی
    • ایس آئی ایف سی کا سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو نظام متعارف
    • وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی کاروباری وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی انٹیگوا و باربوڈا کے وزیر خارجہ سے ملاقات، تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
    • چمن سیکٹر پر افغانستان کی جانب سے جارحیت کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک
    • یہ کچھ بھی کریں ، لانگ مارچ ہر صورت ہو گا،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اعلان
    • اقرا یونیورسٹی میں AICoP کانفرنس 2.0، اکیڈمیا اور انڈسٹری کے اشتراک پر اہم مکالمہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ’’ہم نہ باز آئیں گے محبت سے‘‘ آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر پہلی کتاب
    اہم خبریں جولائی 6, 2025

    ’’ہم نہ باز آئیں گے محبت سے‘‘ آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر پہلی کتاب

    Facebook Twitter Email
    Hum na baaz ayengay Mohabbat se
    ہماری بہادر فوج نے کہیں شہید بن کر اور کہیں غازی بن کر اپنا فرض ادا کیا اور ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا .
    Share
    Facebook Twitter Email

    پہلگام حملے کے بعد بھارت نے اس واقعے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا شروع کیا اور جب پاکستان نے ثبوت مانگے تو ہمیشہ کی طرح بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہ ملا اور مودی کے سیاسی فائدے کیلئے رچائے گئے اس کھیل اور الزامات کے بعد پاکستان پر بلااشتعال حملے شروع کئے گئے ۔ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے کتنے صبر اور تحمل کے ساتھ بھارت کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن جب بھارتی حملے جاری رہے تو پاکستان نے بھی جواب دیا اور ایسا جواب دیا کہ رہتی دنیا تک اس کی مثال دی جائےگی ۔ پاکستان کے حملوں کے بعد ہی بھارتی فوج پسپا ہوئی اور گھٹنے ٹیکتے ہوئے جنگ بندی کیلئے امریکہ اور دیگر ممالک کی منتیں شروع کردیں ۔

    معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص پر  بشریٰ فرح صاحبہ نے کتاب لکھی ہے جس کا نام ہے ’’ ہم نہ باز آئیں گے محبت سے ‘‘۔  ایک ماہ سے بھی کم عرصہ میں لکھی گئی اس کتاب پر خود انہوں نے روشنی ڈالی ہے ۔ 

    یہ تقریبا دو یا تین مئی کی بات ہے جب آئی ایس پی آر پشاور کے آفس سے فون آیا کہ کرنل صاحب بات کریں گے ۔ کرنل صاحب سے کافی طویل بات ہوئی جس کا لب لباب یہ تھا کہ جنگ کے حوالے سے فوج کے لیے اپنے جذبات دو یا تین منٹ کی ویڈیو میں شیئر کریں اس کے ساتھ ہی پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان سے بھی ایسا ہی فون آیا ۔ پی ٹی وی اور ریڈیو کے لیے تو میں نے پیغام اسی وقت شیئر کر دیا ۔
    لیکن آئی ایس پی آر کے لیے جو نظم لکھی وہ خالصتاً میرے دل کی آواز تھی اور جب وہ ریکارڈ کر کے بھیجی تو کرنل صاحب بہت خوش ہوئے، میرا شکریہ ادا کیا کہ اتنی خوبصورت نظم آپ نے پاک فوج کے لیے لکھی ۔ میں ابھی ڈائریکٹوریٹ سے شیئر کرتا ہوں یہ پاک فوج سے میری محبت اور عقیدت کا ادنیٰ سا اظہار تھا ۔ اس کے بعد آپریشن بنیانُُ مرصوص شروع ہوا اور ہر لمحہ اپنی بہادر اور نڈر فوج کے لیے دعائیں مانگتے ہوئے گزرا ۔
    گلے شکوے ، سیاستیں ، تفاوتیں سب پیچھے رہ گئیں، ہر لب پر یہی دعا تھی کہ اے پاک پروردگار پاک فوج کو فتح عطا فرما۔ ان کی حفاظت فرما اور پھر چشمِ فلک نے دیکھا کہ ذلت آمیز شکست کیسے دشمنوں کا نصیب بنی ۔
    ہماری بہادر فوج نے کہیں شہید بن کر اور کہیں غازی بن کر اپنا فرض ادا کیا اور ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا اور پھر میں نے سوچا کہ پاک فوج نے تو اپنا فرض ادا کر دیا، اب پاکستان کے ہر شہری کو اپنا فرض ادا کرنا چاہیے اور بطور قلم کار مجھے کس طرح ان محبتوں کا قرض چکانے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ یہ سوچ اس کتاب کی اشاعت کا سبب بنی، جس میں پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ دوسرے ملکوں کے پاکستانی شاعروں کا کلام بھی شامل ہے محبت کا اندازہ اپ اس سے لگائیے کہ 10 مئی کو جنگ بندی ہوئی اور اگلے 20 دن میں یہ کتاب کمپوز ہو کر مسودے کی شکل میں آ گئی ۔ جون کا پہلا ہفتہ اس کی پرنٹنگ اور ٹائٹل کی تیاری میں لگا اور الحمد للہ 15 جون سے  یہ کتاب آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔
    یہاں میں شکریہ ادا کروں گی اپنے بھائی جناب سید مبارک علی شمسی کا کہ جن کے تعاون کے بغیر اتنی جلدی اس کی پرنٹنگ ممکن نہیں تھی دوسرا شکریہ ادا کرنا ہے مجھے اپنے دیور سکواڈرن لیڈر بدر الاسلام تمغہء بصالت کا جنہوں نے مجھے ایئر فورس کے حوالے سے معلومات فراہم کیں اور تیسرا شکریہ بنتا ہے میرے بھانجے کرنل عزیز گل کے لیے .
    انہوں نے مجھے اس کتاب کے ٹائٹل کے لیے گائیڈ کیا ۔
    ان تمام احباب کا شکریہ ادا کرنا بھی مجھ پر واجب ہے جنہوں نے میری درخواست پر بہت شارٹ ٹائم میں کلام بھجوا کر میرا مان بڑھایا اور یہ ریکارڈ قائم کرنے میں میری مدد کی کہ آپریشن بنیانُُ مرصوص کے بعد ایک مہینے کے اندر اندر شائع والی یہ پہلی کتاب ہے ۔

    پاکستان زندہ باد پاک فوج پائندہ باد

    بشریٰ فرخ

    پرائڈ آف پرفارمنس پشاور

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleملک بھر میں 10 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
    Next Article ملک بھر میں یوم عاشور کے تمام جلوس سخت سیکیورٹی میں پُرامن طور پر اختتام پذیر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا پولیس کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی، گورنر فیصل کریم کنڈی

    ستمبر 25, 2026

    ایس آئی ایف سی کا سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو نظام متعارف

    ستمبر 25, 2026

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی انٹیگوا و باربوڈا کے وزیر خارجہ سے ملاقات، تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

    ستمبر 25, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پی ٹی آئی نے لانگ مارچ 4 اکتوبر تک موخر کرنے کا اعلان کردیا

    ستمبر 25, 2026

    پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا پولیس کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی، گورنر فیصل کریم کنڈی

    ستمبر 25, 2026

    ایس آئی ایف سی کا سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو نظام متعارف

    ستمبر 25, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی کاروباری وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال

    ستمبر 25, 2026

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی انٹیگوا و باربوڈا کے وزیر خارجہ سے ملاقات، تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

    ستمبر 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.