گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یوم شہداء پولیس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیس شہداء نے ملک وقوم کیلئے جانیں قر بان کر کے اپنے آپ کو ہمیشہ کیلئے زندہ و تابندہ کردیا۔
گورنر کا کہنا تھا کہ زندہ و مہذب قومیں اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔پولیس شہداء کے خاندان خود کو اکیلا نہ سمجھیں۔
اپنے خصوصی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سیکیورٹی فورسز، پولیس سمیت تمام شہداء پر فخر ہے۔
انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حوصلہ و عزم قابل تحسین ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ملک و قوم کے تحفظ کیلئے ہر شیر دل سپاہی کے دل میں شہادت کا جذبہ موجود ہے۔
گورنر کا کہنا تھا درحقیقت شہادت کا جذبہ ہی ہے جس کی بدولت ہماری پولیس بلاخوف وخطر دھشت گردی کے ناسور کا مقابلہ کر رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس محدود وسائل میں عوام کی حفاظت کے لیے مثالی فرائض انجام دے رہی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس کے ورثاء کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم آپ کیساتھ ہیں اور آپ کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ شہداء کے لواحقین ہماری بنیادی ذمہ داری ہیں۔آپ کے مسائل کے حل کے لیے ہم ہر وقت موجود ہیں۔
جمعرات, اکتوبر 8, 2026
بریکنگ نیوز
- پاکستان کے دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں متعین ہیں، ترجمان پاک فوج
- گزشتہ ڈھائی برس میں پاکستان نے معاشی استحکام کے حصول میں نمایاں پیش رفت کی، محمد اورنگزیب
- پاک بحریہ کے سمندر میں 2 بڑے آپریشنز، 96 ملین ڈالر کی منشیات ضبط
- پاکستان کا مقامی طور پر تیادہ کردہ فتح 4 کروز میزائل کے ایکسٹینڈڈ ورژن کا کامیاب تجربہ
- وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کردی
- ایران اور امریکہ مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس
- ڈی آئی خان میں فائرنگ کے مختلف واقعات، ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
- گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس، کسانوں کے مفادات کے تحفظ پر زور

