اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کے ذریعے اپنی بدترین کارکردگی چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ درباری وزراء روزانہ خیبر پختونخوا حکومت پر بے جا تنقید کرکے وفاق کی اصلیت چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی وزراء کی خیبر پختون خوا حکومت پر تنقید ایسا ہے کہ چھلنی لوٹے سے کہے آپ میں دو سراخ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی درباری وزراء خیبر پختون خوا حکومت پر تنقید کی بجائے آئی پی پی پیز کے مہنگے معاہدوں پر قوم کو جواب دیں۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ جعلی حکومت آئی پی پی پیز کے مہنگے معاہدوں کے ذریعے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہی ہے۔
لوڈشیڈنگ اور بجلی بلوں نے عوام کا جینا محال کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ درباری وزراء کی خدمت میں عرض ہے کہ دہشت گردی کراس بارڈر مسئلہ ہے بارڈر کا انتظام وانصرام وفاق کی ذمہ داری ہے۔
بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں بارشوں نے تباہی مچا دی اوربڑے میاں خاندان سمیت مری میں گھوم رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف کے مطابق عوامی خدمت کے بجائے مینڈیٹ چوروں نے اقتدار میں آکر بیرون ملک اثاثے بنانے پر ترجیح دی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی وزراء کو عوام کی فکر ہے تو صحت جیسا منصوبہ شروع کرنے کی ہمت کریں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ بہترین کارکردگی کے باعث خیبر پختونخوا سے تمام پارٹیوں کا صفایا کردیا۔
بدھ, اکتوبر 9, 2024
بریکنگ نیوز
- پشتون تحفظ موومنٹ کےکالعدم ٹی ٹی پی اور افغان طالبان سے رابطے ہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات
- فتنتہ الخوراج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا
- چارسدہ،جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے فائرنگ، 3 افراد قتل،پانچ زخمی
- صوابی میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، دونوں پائلٹس محفوظ
- پاکستان میں پولیو کے مزید 4 کیسز رپورٹ،تعداد 32 ہو گئی
- پشاور ہائیکورٹ نے شبلی فراز کی راہداری ضمانت منظور کرلی
- فلاپ مارچ اور گنڈا پور ڈراپ سین کے بعد اب پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کا جھوٹا بیانیہ
- مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایوان صدر میں آل پارٹیز کانفرنس