تہران میں میزائل حملے میں شہید ہونے والے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے سیاسی ونگ کے نئے سربراہ کے انتخاب کا عمل شروع کر دیا۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو تہران میں میزائل حملے میں شہید کیا گیا۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد خالد مشعل اور خلیل الحیا سمیت متعدد رہنماؤں کے نام نئے سیاسی سربراہ کے طور پر لیے جا رہے ہیں۔
حماس نے اسماعیل ہنیہ کے متبادل کے لیے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ عمل کب تک مکمل ہو گا۔
رپورتس کے مطابق فلسطینی تنظیم کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حماس کے سرکردہ رہنما یحییٰ الصنوار نے خالد مشعل کے بجائے خلیل الحیا کو حماس کا سربراہ نامزد کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع نے العربیہ کو بتایا ہے کہ یحییٰ الصنوار چاہتے ہیں کہ حماس کے سیاسی ونگ کا سربراہ ایسا فرد ہونا چاہیے جس کے ایران اور شام کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں۔
یحییٰ الصنوار کا کہنا ہے حماس کا موجودہ سربراہ عارضی ہو گا اور تنظیم کے مستقل سربراہ کا فیصلہ آنے والے مہینوں میں ہونے والے انتخابات میں ہو گا۔
جمعہ, جون 13, 2025
بریکنگ نیوز
- اسرائیل-بھارت اتحاد، عالمی امن کی راہ میں دیوار
- خیبرپختونخوا حکومت کا مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش
- امیر حبیب اللہ سیاری ایران کے نئے آرمی چیف تعینات
- اسرائیلی حملے میں ایران کے 6 ایٹمی سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق کر دی
- اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، اہم ایرانی فوجی کمانڈر اور سینئر سائنسدان شہید
- پاکستان اور یو اے ای کا اقتصادی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- بھارتی شہر احمد آباد میں طیارہ گر کر تباہ؛ 240 سے زائد افراد ہلاک، ایک مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہا
- بھارت کی سندھ طاس معاہدے سے دستبرداری کی ناکام کوشش