آئس لینڈ میں جزیرے ریکیجینز کے آتش فشاں پھٹنے سے پھرایک بارلاوا بہہ نکلا
بین الاقوامی روپوٹ کے مطابق لاوے کے اخراج کی بنا پر آتش فشاں کے نزدیکی قصبے گرنڈاوک سے لوگوں کا انخلا کروا لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نزدیکی علاقوں میں لاوا اُبلنے کے بعد ایمرجنسی کی سطح ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
کئی ماہ جاری رہنے والے سیکڑوں زلزلوں کی سرگرمی کے بعد جزیرے ریکیجینز کا آتش فشاں گزشتہ ماہ 20 دسمبر میں پھٹا تھا. محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق بتایا کہ ملک کے جزیرہ نما ریکیجینز کے علاقے میں2021 کے بعد سے یہ پانچواں آتش فشاں پھٹا ہے۔