Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, دسمبر 29, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • قلات میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
    • انتخابات کے جلد انعقاد کا امکان نہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
    • کرک کے سرحدی پہاڑی علاقوں میں پولیس کا بڑا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک
    • ہم امریکہ، اسرائیل اور یورپ کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، صدر مسعود پزشکیان
    • ‏کابل میں افغان طالبان کے سینئر انٹیلی جنس اہلکار مولوی نعمان غزنوی جاں بحق
    • سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی 15 رکنی سکواڈ کا اعلان
    • اسلام آباد سے مری تک ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز
    • اسرائیل نے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کر کے نیا تنازع کھڑا کر دیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    • ادب
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پی ٹی ایم کا ساتھ دینے والوں کا شناختی کارڈ او رپاسپورٹ بلاک ہونگے، وزیر داخلہ محسن نقوی
    اہم خبریں

    پی ٹی ایم کا ساتھ دینے والوں کا شناختی کارڈ او رپاسپورٹ بلاک ہونگے، وزیر داخلہ محسن نقوی

    اکتوبر 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Identity card and passport of those who support PTM will be blocked, Interior Minister Mohsin Naqvi
    کسی صورت متوازی عدالتی نظام کی اجازت نہیں دیں گے۔وفاقی وزیر
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے  خطاب  کرتے ہوئے  وفاقی  وزیر  داخلہ محسن نقوی   نے  کہا  ہے  کہ  جرگہ کرنے پر کسی کوئی اعتراض نہیں، کے پی میں پہلے بھی جرگے ہوئے، آئندہ بھی ہوں گے، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا لانا جرگہ نہیں ہوتا، ایک طرف ایک جرگہ دوسری طرف عدالت کہہ رہے ہیں، کسی صورت متوازی عدالتی نظام کی اجازت نہیں دی  جا  سکتی  ۔

    محسن  نقوی   نے کہا کہ آپ ایک طرف ریاستی اداروں، حکومتوں کو گالیاں دے رہے ہیں، حقوق کی بات ضرور کرو،لیکن ساتھ میں بندوق اٹھانے کی بات نہ کرو، حکومت حقوق کی بات پر بیٹھنے کو تیار ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ جو ریاست سے علیحدگی کی بات کرے گا یا ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھائے گا وہ ہمارا دشمن ہے، جو بھی کالعدم پی ٹی ایم کو پابندی کے بعد سہولت کاری فراہم کرے گا نرغے میں آئے گا اور پکڑا جائے گا، ان کی فنڈنگ سے متعلق ثبوت کچھ دنوں میں شیئر کریں گے، ان کا ایجنڈا دیکھیں، ان کو بیرون ملک سے ڈاکیومنٹریز بناکر دی گئیں۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ آپ کئی سال سے ریاستی اداروں کوگالیاں دیتے رہے تب ہم نے پابندی عائد کی،  کے پی حکومت نے54 لوگ فورتھ شیڈول میں ڈالے، 34 بلوچستان حکومت نے ڈالے، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ گالی دیتے جائیں اور ریاست کچھ نہ کرے ،جو پی ٹی ایم کوکسی بھی طرح سہولت دیں گے ان کوبھی شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور سیاسی جماعتوں پرپابندی کاسامنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ  سب سے پہلے پاکستان آتا ہے اسکے بعد ساری چیزیں آتی ہیں، ایسے عناصر کے بیرونی آقاؤں کیلئے پیغام ہے جیسا ہمارے ملک میں کرو گے، ویسا ہی سلوک تمہارے ساتھ کریں گے پھر ہم سے یہ توقع نہ کی جائے کہ فساد کے جواب میں ہم چپ بیٹھیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی کا کہنا تھاکہ پہلے علی امین گنڈاپور سے پوچھ لیں کہ آئی جی اسلام آباد ان سے ملا تھا یا نہیں، گنڈاپور نے پہلے ایک بیان دیا، اگلے دن کوئی اور بیان دیا، یہ علی امین گنڈاپور سے ہی پوچھیں کہ وہ 24 گھنٹے کہاں غائب رہے؟

    انہوں نے کہاکہ گنڈاپور کا اسلام آباد کو ہاتھ لگاکر کہنا کہ ڈی چوک پہنچ گیا تھا مناسب نہیں، اسلام آباد میں اتنا بڑا جتھا آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    وفاقی  وزیر  نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی اور علی امین گنڈاپور کی ڈی چوک پر آںے اور جلسہ یا احتجاج کرنے کی خواہش ادھوری رہ گئی ہم نے انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا، علی امین گنڈا پور کا ڈی چوک آںے کا دعویٰ ادھورا رہ گیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخيبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ 2017 میں ترامیم کی منظوری دیدی
    Next Article پختون تحفظ موومنٹ کا معاملہ پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوششیں تیز
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    قلات میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

    دسمبر 28, 2025

    انتخابات کے جلد انعقاد کا امکان نہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

    دسمبر 28, 2025

    کرک کے سرحدی پہاڑی علاقوں میں پولیس کا بڑا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

    دسمبر 28, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    قلات میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

    دسمبر 28, 2025

    انتخابات کے جلد انعقاد کا امکان نہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

    دسمبر 28, 2025

    کرک کے سرحدی پہاڑی علاقوں میں پولیس کا بڑا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

    دسمبر 28, 2025

    ہم امریکہ، اسرائیل اور یورپ کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، صدر مسعود پزشکیان

    دسمبر 28, 2025

    ‏کابل میں افغان طالبان کے سینئر انٹیلی جنس اہلکار مولوی نعمان غزنوی جاں بحق

    دسمبر 28, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.