قومی احتساب بیورو کی جانب سے کوہستان میگا کرپشن سکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں، سکینڈل میں ایک اور اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، نیب نے 40 ارب روپے کے میگا کرپشن سکینڈل میں مبینہ ملوث 8 اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
پشاور: قومی احتساب بیورو(نیب) کی رپورٹ کے مطابق کوہستان کرپشن سکینڈل میں گرفتار ملزمان کو آج احتساب عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے
نیب نے کوہستان میگا سکینڈل میں 2 سرکاری افسران ، 2 بینکر زاور 4 ٹھیکیداروں کو گرفتار کیا ہے، ملزمان پرجعلی چیک، منی لانڈرنگ، اور بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے خردبرد کا الزام ہے ۔
نیب کی جانب سے سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہواہے کہ اے جی آفس ملی بھگت سے فنڈز کا غیر قانونی استعمال کیا گیا۔
نیب ذرائع نے کہا کہ کوہستان میگا اسکینڈل کی تحقیقات میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہے، ملزمان نےجعلی بلنگ، جعلی تعمیراتی فرمز کے ذریعے اربوں کی ہیراپھیری کی ۔