Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, ستمبر 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس
    • شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح
    • پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی
    • سٹاک ایکسچینج: عام شہریوں کی شرکت سے معاشی ترقی تیز ہو سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی
    • ویمنز ایشیا کپ: آئی سی سی نے قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پرجرمانہ عائد کردیا
    • خیبر پختونخوا میں عدالتوں کے ایک دن کے بائیکاٹ سےعوام کے 12 کروڑ روپے ضائع ہوتے ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
    • بھارت کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنے وعدے پورے کرے، پاکستان
    • مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت ہے، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مردان میں پولیس اہلکار نے ہتھکڑیوں میں بند ملزم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
    اہم خبریں اگست 19, 2026

    مردان میں پولیس اہلکار نے ہتھکڑیوں میں بند ملزم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

    Facebook Twitter Email
    In Mardan, a police officer shot and killed a handcuffed suspect.
    ڈی پی او مردان نے غفلت برتنے پر تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    مردان میں ایک پولیس اہلکار نے ہتھکڑیوں میں بند ملزم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، فائرنگ کا یہ واقعہ صدر تھانے، ایس پی صدر سرکل اور ایس پی انویسٹی گیشن آفس کے اندر پیش آیا، پولیس نے موقع پر ہی فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کر لیا، جبکہ ڈی پی او مردان نے غفلت برتنے پر تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔

    مردان پولیس کے صدر تھانے ایس پی انویسٹی گیشن آفس اور سرکل ایس پی صدر آفس کے اندر عمران نامی شخص جو ڈی ایس پی ٹریفک کے نائب ریڈر کے طور پر ڈیوٹی انجام دے رہا تھا، نے ہتھکڑیوں میں بند ملزم مشال پر پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔

    موقع پر ڈیوٹی پر موجود پولیس نے ملزم پولیس اہلکار عمران کو ہتھیار سمیت حق میں لے لیا اور فوری طور پر پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں ۔

    ڈی پی او مردان نے غفلت برتنے پر تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم بھی دے دیا ہے ۔

    دوسری طرف جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا نے اس کی لاش کو احتجاجاً صدر تھانے کے سامنے رکھ دیا اور روڈ کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ۔

    موقع پر ایس پی سٹی اور ایس پی صدر سرکل نے مظاہرین سے مذاکرات بھی کیے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس کی موجودگی میں ملزم کا قتل ہونا پولیس کی بڑی لاپرواہی اور غفلت ہے ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ شب جاں بحق ہونے والے ملزم نے پولیس والے کے بھائی کو معمولی بات پر قتل کیا تھا، جس کے تناظر  میں مقتول کے بھائی پولیس اہلکار نے بدلہ لیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی
    Next Article ہاکی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 3-5 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس

    ستمبر 7, 2026

    شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح

    ستمبر 7, 2026

    پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی

    ستمبر 7, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس

    ستمبر 7, 2026

    شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح

    ستمبر 7, 2026

    پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی

    ستمبر 7, 2026

    سٹاک ایکسچینج: عام شہریوں کی شرکت سے معاشی ترقی تیز ہو سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی

    ستمبر 7, 2026

    ویمنز ایشیا کپ: آئی سی سی نے قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پرجرمانہ عائد کردیا

    ستمبر 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.