Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پنجاب اور خیبرپختونخوامیں بارشوں اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ

پنجاب اور خیبرپختونخوامیں بارشوں اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں مزیداضافہ ہوگیاہے۔اس کے ساتھ ہی ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث ہر سو سفیدی چھاگئی ہے۔

آج بھی محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ملک میں خون جمادینے والی کڑاکے کی سردی کا راج ہے۔ کہیں بارش اور کہیں برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔پہاڑوں نے سفیدی کی چادر اوڑھ لی۔ملک میں موسم سرما کے رنگ نظر آنے لگے۔بالائی علاقوں میںپہاڑوں پر برفباری کے حسین مناظر سے مقامی لوگ اور سیاح خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

مری اور گلیات میں شدید برفباری کے بعد مختلف راستوں پر بدترین ٹریفک جام سے سیاح، فیملیز اوربچے گاڑیوں میں محصور ہوکر رہ گئے۔شدید برفباری کے دوران ٹریفک جام میں کئی گھنٹوں سے پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیاہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مری میں بارش اور برفباری آج بھی جاری رہے گی۔ سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ 17میل سے مری میں مزید سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے مختلف رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔دوسری جانب لاہور، فیصل آباد، گجرات، جہلم اور منڈی بہاالدین سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.