لوئر دیر (رحمت اللہ سواتی سے ) لوئر دیر میں مسلسل بارش نے تباہی مچا دی ہے اور ضلع میں سیلابی صورتحال ہے۔ بارش کی وجہ سے مختلف واقعات پانچ افراد جان بحق ہو چکے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اج صبح لوئردیر کے علاقہ لقمان بانڈا میں مکان کے چھت گرنے کا واقع رونما ہوا جسمیں چار افراد ملبے تلے دب گئے ہیں جن کو نکالنے کیلئے مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122 نے ریسکیو اور امدادی کاروائیاں شروع کی،ریسکیو کاروائیوں کی دوران ملبے سے دو خواتین اور دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی۔
ادھر شمشی خان خوڑ میں ڈاٹسن گاڑی میں باپ بیٹا پھنس گئے تھے جہاں مقامی لوگوں اور ریسکیو ٹیموں نے بیٹا ریکور کیا جبکہ ڈاٹسن ندی میں بہہ جانے کی سبب ڈرائیور تاحال لاپتہ ہے جسکی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے،ادھر لوئر دیر میں بارش نے محصولات زندگی کو بھی شدید متاثر کیا ہے اور تیمرگرہ پشاور جی ٹی روڈ گزشتہ رات سے شمشی خان اور مولی خٹ کے مقام پر ندیوں میں طغیانی کے باعث ٹریفک کیلئے بند ہے۔اور سینکڑوں گاڑیاں پھنس چکی ہے جبکہ پانچ اضلاع کا پشاور سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ ضلع کے بیشتر علاقوں میں رات سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جس سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے جبکہ لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے کچھ بالائی علاقوں کے رابطہ سٹرکیں متاثر ہو چکی ہے۔اسطرح بارش کی وجہ سے اکثر ندیوں میں طغیانی ہے جس سے دریا پنجکوڑا کے بہاؤ میں شدید اضافہ ہوا ہے اور اس وقت دریا پنجکوڑا میں سیلابی صورتحال ہے اور دریا پنجکوڑا نے مختلف علاقوں میں کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچایا ہے۔شدید بارش کی وجہ سے کاروباری زندگی بھی مفلوج ہو گئی ہے اور ضلع بھر کے سٹرکیں اور بازاریں سنسان پڑے ہیں۔