Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, نومبر 24, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی ابتدائی تحقیقات سامنے آ گئیں
    • ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں میدان مار لیا، قومی اسمبلی کے تمام 6 نشستوں پر کامیاب
    • پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خود کش حملہ ناکام، بمبار سمیت 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
    • پاکستان شاہینز نے ایشیاکپ رائزنگ سٹارز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
    • سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوےکو 69 رنز سے ہرادیا
    • اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین اور حالیہ امن معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستان
    • خیبر پختونخوا میں سپیشل برانچ پولیس کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری
    • افغانستان کیلئے پاک افغان سرحدوں کی بندش کا مجموعی نقصان 200 ملین ڈالر سے متجاوز
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ
    اہم خبریں

    بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

    اپریل 30, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    India may attack Pakistan in the next 24 to 36 hours, says Information Minister Attaullah Tarar
    پاکستان بھارت کی جانب سے خود کو خطے میں جج، جیوری اور جلاد کے طور پر پیش کرنے کے رویے کو سختی سے مسترد کرتا ہے،وفاقی وزیر
    Share
    Facebook Twitter Email

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو مصدقہ انٹیلیجنس اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بھارت پہلگام واقعے کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے خلاف کسی قسم کی فوجی کارروائی کا منصوبہ رکھتا ہے ۔

    عطا الله تارړ نے کہا کہ پہلگام واقعے سے متعلق پاکستان پر  الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں جنہیں پاکستان یکسر مسترد کرتا ہے ۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے خود کو خطے میں جج، جیوری اور جلاد کے طور پر پیش کرنے کے رویے کو سختی سے مسترد کرتا ہے، پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور دنیا کے کسی بھی حصے میں، کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پہلگام واقعے کے تناظر میں پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے، مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی، تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور واقعات کی اصل نوعیت کا تعین کیا جا سکے،بھارت کی جانب سے اس پیشکش کو مسترد کر کے غیر معقولیت اور تصادم کے راستے کو اپنانا، نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آزادانہ تحقیقات سے گریز اس کے اصل عزائم کو بے نقاب کرتا ہے، جس کا مقصد سیاسی فوائد کے لیے عوامی جذبات کو اشتعال دینا اور تصادم کی فضا پیدا کرنا ہے، یہ ایک نہایت افسوسناک رجحان ہے ۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر یہ واضح کرتا ہے کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی فوجی مہم جوئی کی کوشش کی تو اس کا منہ توڑ اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا ۔

    انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بین الاقوامی برادری کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں اس کے تباہ کن نتائج کی مکمل ذمہ داری بھارت پر عائد ہو گی ۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر اور ہر قیمت پر اپنا دفاع کرے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ایس ایل 10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو بڑے مارجن سے شکست دیدی
    Next Article گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی خیبر نیٹ ورک کی کاوشوں اور خدمات کی تعریف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی ابتدائی تحقیقات سامنے آ گئیں

    نومبر 24, 2025

    ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں میدان مار لیا، قومی اسمبلی کے تمام 6 نشستوں پر کامیاب

    نومبر 24, 2025

    پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خود کش حملہ ناکام، بمبار سمیت 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید

    نومبر 24, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی ابتدائی تحقیقات سامنے آ گئیں

    نومبر 24, 2025

    ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں میدان مار لیا، قومی اسمبلی کے تمام 6 نشستوں پر کامیاب

    نومبر 24, 2025

    پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خود کش حملہ ناکام، بمبار سمیت 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید

    نومبر 24, 2025

    پاکستان شاہینز نے ایشیاکپ رائزنگ سٹارز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    نومبر 23, 2025

    سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوےکو 69 رنز سے ہرادیا

    نومبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.