Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اپریل 25, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پی ایس ایل 11، لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے شکست دیدی
    • ایران امریکہ مذاکرات: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی وفد کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کردیا
    • پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اسلام آباد سے عمان روانہ
    • پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا
    • بہترین حکمت عملی اور مؤثر سفارتکاری کے باعث پاکستان کا عالمی وقار نمایاں طور پر بلند
    • سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے منفی رجحان، 3267 پوائنٹس کی کمی
    • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی، درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
    • ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ہمیں ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر
    اہم خبریں

    ہمیں ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر

    اکتوبر 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد:شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرنتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا کہنا ہے امن کا مطلب دہشتگردی و انتہا پسندی کیخلاف سخت رویہ اختیار کرنا ہے۔ ایس سی او سربراہی کانفرنس سے خطاب میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا کہنا تھا پاکستان کو ایس سی او کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جے شنکر کا کہنا تھا ہم ایک ایسے وقت میں مل رہے ہیں جب دنیا بھر میں حالات پیچیدہ ہیں، دو بڑے تنازعات جاری ہیں، جن کے عالمی اثرات مختلف ہیں۔

    ان کا کہنا تھا ہمیں ایماندارانہ گفتگو کی ضرورت ہے، اعتماد کی کمی، دوستی اور اچھے ہمسائیوں کے اصولوں میں کوئی کمی ہے توخوداحتسابی کرنی چاہیے، یہ صرف ہمارے اپنے فائدے کے لیے نہیں ہے۔

    جے شنکر کا کہنا تھا دنیا کثیر قطبی نظام کی طرف بڑھ رہی ہے، عالمگیریت اور توازن ایسی حقیقتیں ہیں جن سے فرار ممکن نہیں، ان تبدیلیوں نے تجارت، سرمایہ کاری، رابطہ کاری و دیگر تعاون کے شعبوں میں مواقع پیداکیے ہیں، اگر ہم ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں تو ہمارا خطہ بہت زیادہ ترقی کر سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ناصرف ہم بلکہ دوسرے بھی ہماری کاوشوں سے تحریک لے سکتے ہیں، ہمارا تعاون باہمی احترام اور خودمختاری کی برابری پر مبنی ہونا چاہیے، ہمیں ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے۔

    بھارتی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ترقی اور استحکام کا دارومدار امن پر ہے، امن کا مطلب دہشت گردی، انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنا ہے، سرحد پار دہشتگردی، انتہا پسندی، علیحدگی پسندی جیسی سرگرمیاں جاری رہیں گی تو تجارت، عوامی سطح پر رابطے کا فروغ مشکل ہو جائے گا، سوچنا چاہیے حالات مختلف ہوں تو ہم کتنے بڑے فائدے حاصل کرسکتے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایس سی او سربراہان حکومت اجلاس کا باقاعدہ آغاز، وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب
    Next Article میری پہچان خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک سے مشروط ھے۔۔ مینہ شمس
    Web Desk

    Related Posts

    ایران امریکہ مذاکرات: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی وفد کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کردیا

    اپریل 25, 2026

    پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اسلام آباد سے عمان روانہ

    اپریل 25, 2026

    پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا

    اپریل 25, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پی ایس ایل 11، لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے شکست دیدی

    اپریل 25, 2026

    ایران امریکہ مذاکرات: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی وفد کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کردیا

    اپریل 25, 2026

    پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اسلام آباد سے عمان روانہ

    اپریل 25, 2026

    پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا

    اپریل 25, 2026

    بہترین حکمت عملی اور مؤثر سفارتکاری کے باعث پاکستان کا عالمی وقار نمایاں طور پر بلند

    اپریل 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.