Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 8, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • تاجکستان کے یومِ آزادی کی خصوصی تقریب ، خیبر ڈیجیٹل کے سی ای او اور خیبر نیٹ ورک کے ایگزیکٹيو ڈائریکٹر کیوان حامد راجہ کی بھی شرکت
    • پاکستان کے دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں متعین ہیں، ترجمان پاک فوج
    • گزشتہ ڈھائی برس میں پاکستان نے معاشی استحکام کے حصول میں نمایاں پیش رفت کی، محمد اورنگزیب
    • پاک بحریہ کے سمندر میں 2 بڑے آپریشنز، 96 ملین ڈالر کی منشیات ضبط
    • پاکستان کا مقامی طور پر تیادہ کردہ فتح 4 کروز میزائل کے ایکسٹینڈڈ ورژن کا کامیاب تجربہ
    • وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کردی
    • ایران اور امریکہ مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس
    • ڈی آئی خان میں فائرنگ کے مختلف واقعات، ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارتی ساختہ موبائل فونزاور دیگر ٹیکنالوجی آلات پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن گئے
    اہم خبریں جنوری 24, 2025

    بھارتی ساختہ موبائل فونزاور دیگر ٹیکنالوجی آلات پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن گئے

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    بھارتی ساختہ موبائل فونز، مصنوعات اور دیگر ٹیکنالوجی آلات پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن گئے، کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور صوبائی چیف سیکریٹریز کو مراسلہ بھجوا دیا۔

    کابینہ ڈویژن کے مراسلے میں پاکستان کے حساس انفارمیشن انفرا اسٹرکچر میں بھارتی مداخلت سے مانیٹرنگ کے خدشے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ جیو پولیٹیکل تناؤ کے باعث سائبر سیکیورٹی خطرات ہوسکتے ہیں۔

    کابینہ ڈویژن نے خبردار کیا ہے کہ فیک ویب سائٹس اور ایپل طرز کے پورٹل تک رسائی کے ذریعے حساس ڈیٹا چرایا جاسکتا ہے، بھارتی مینوفیکچرنگ مصنوعات، ڈیوائسز پاکستان کے لیے سیکیورٹی خدشات بن سکتی ہیں، ان مصنوعات کے ذریعے پاکستانی صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور میلویئر وائرس کی موجودگی کا خطرہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق مصنوعات کی تیاری میں ہارڈ ویئر یاسافٹ ویئر کے ساتھ وائرس کی موجودگی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، ممکنہ چھیڑچھاڑ، ملیویئریا اسپائی ویئر وائرس کی موجودگی کے خطرے سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔

    بھارتی مصنوعات ڈیٹا انٹرسیپشن کے ذریعے ٹارگٹ سائبر سرگرمیوں کا باعث بن سکتی ہیں، ہیکرز ایپل کے معاون ایجنٹس یا بھارت میں سروس سینٹرز کا روپ دھار سکتے ہیں، پورٹلز اور ویب سائٹس تک رسائی فیک ای میلز یا میسجز کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔

    مراسلے میں پاکستان میں ایپل کی مصنوعات کو تصدیق شدہ ری سیلر سے خریدنے کی سفارش کی گئی ہے، اور مزید کہا گیا ہے کہ خریداری کے وقت ڈیوائسز کی سیل چیک کی جائے۔

    مراسلے میں آئی فون آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے ایپل ڈیوائسز اپ ڈیٹ رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کمیونیکیشن کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ سروسز، مضبوط پاس ورڈ استعمال کیا جائے، اینٹی وائرس ایپلی کیشن بھی لازمی استعمال کی جائے۔ کابینہ ڈویژن نے مراسلے میں ایپل کےآفیشل چینلز سے اپ ڈیٹس لینے کی سفارش بھی کی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کر دیا
    Next Article پارلمینٹ کا مشترکہ اجلاس: تجارتی تنظیمات ترمیمی بل سمیت 4 قوانین منظور، پی ٹی آئی کا احتجاج
    Web Desk

    Related Posts

    تاجکستان کے یومِ آزادی کی خصوصی تقریب ، خیبر ڈیجیٹل کے سی ای او اور خیبر نیٹ ورک کے ایگزیکٹيو ڈائریکٹر کیوان حامد راجہ کی بھی شرکت

    اکتوبر 8, 2026

    پاکستان کے دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں متعین ہیں، ترجمان پاک فوج

    اکتوبر 7, 2026

    گزشتہ ڈھائی برس میں پاکستان نے معاشی استحکام کے حصول میں نمایاں پیش رفت کی، محمد اورنگزیب

    اکتوبر 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    تاجکستان کے یومِ آزادی کی خصوصی تقریب ، خیبر ڈیجیٹل کے سی ای او اور خیبر نیٹ ورک کے ایگزیکٹيو ڈائریکٹر کیوان حامد راجہ کی بھی شرکت

    اکتوبر 8, 2026

    پاکستان کے دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں متعین ہیں، ترجمان پاک فوج

    اکتوبر 7, 2026

    گزشتہ ڈھائی برس میں پاکستان نے معاشی استحکام کے حصول میں نمایاں پیش رفت کی، محمد اورنگزیب

    اکتوبر 7, 2026

    پاک بحریہ کے سمندر میں 2 بڑے آپریشنز، 96 ملین ڈالر کی منشیات ضبط

    اکتوبر 7, 2026

    پاکستان کا مقامی طور پر تیادہ کردہ فتح 4 کروز میزائل کے ایکسٹینڈڈ ورژن کا کامیاب تجربہ

    اکتوبر 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.