Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, نومبر 24, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی ابتدائی تحقیقات سامنے آ گئیں
    • ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں میدان مار لیا، قومی اسمبلی کے تمام 6 نشستوں پر کامیاب
    • پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خود کش حملہ ناکام، بمبار سمیت 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
    • پاکستان شاہینز نے ایشیاکپ رائزنگ سٹارز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
    • سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوےکو 69 رنز سے ہرادیا
    • اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین اور حالیہ امن معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستان
    • خیبر پختونخوا میں سپیشل برانچ پولیس کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری
    • افغانستان کیلئے پاک افغان سرحدوں کی بندش کا مجموعی نقصان 200 ملین ڈالر سے متجاوز
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارت کا پاکستان پربزدلانہ حملہ، پاک فضائیہ نے 5 بھارتی طیارے مارگرادیئے، بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا
    اہم خبریں

    بھارت کا پاکستان پربزدلانہ حملہ، پاک فضائیہ نے 5 بھارتی طیارے مارگرادیئے، بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا

    مئی 6, 2025Updated:مئی 7, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    India's cowardly attack on Pakistan, Pakistan Air Force shoots down 5 Indian aircraft, also destroys brigade headquarters
    پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کی گفدار پوسٹ بھی تباہ کردی اور پاک فوج ایل او سی پر بھارتی فوج کے حملوں کوپسپا کررہی ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دینے کا سلسلہ رات بھر سے جاری ہے  اور پاک فضائیہ نے دشمن کے 5 جہاز مار گرائے جب کہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا ۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے مار گرائے گئے طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایس یو 30 شامل ہیں ۔

    سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاک فضائیہ نے بھارت کا ایک اور رافیل طیارہ مار گرایا، ایوانتی پورا کے جنوب مغرب میں 17 ناٹیکل میل میں بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا گیا ۔

    سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہےکہ پاک فوج نےجوابی کارروائی میں بھارت کابریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کردیا ،دوسری جانب بھارتی میڈیا نے اپنے تین طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کردی ہے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے میں 8 پاکستانیوں کی شہادت اور 35 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔

    بھارتی حملوں میں نقصانات کے فوری بعد رات گئے پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری  نے  بتایا کہ بزدل بھارت نے پاکستان پر بلااشتعال جارحیت کی، پاکستان میں 6 مقامات پر مختلف ہتھیاروں سے بھارت کی جانب سے 24 حملے ہوئے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بزدل بھارت نے پاکستان پر بلااشتعال جارحیت کرکے معصوم لوگوں کو ٹارگٹ کیا، بھارت کے بزدلانہ حملوں میں 8 پاکستانی شہید،35 زخمی ہوئے جبکہ 2 افراد لاپتہ ہیں ۔

    ڈی جی ایس ایس پی آر نے کے مطابق احمدپورشرقیہ میں مسجد سبحان پر 4 حملے ہوئے جس میں 5 پاکستانی شہید ہوئے، احمدپورشرقیہ میں شہید ہونے والوں میں 3سالہ معصوم بچی بھی شامل ہے جبکہ 6 خواتین سمیت 31 پاکستانی زخمی بھی ہوئے ۔

    ڈی جی ایس ایس پی آر نے بتایا کہ احمدپورشرقیہ میں 1 مسجد شہید ہوئی، سول آبادی کے 4 فیملی کوارٹرز کو نقصان پہنچا، مظفرآباد میں شاہی والی کے مقام پر 7 حملے ہوئے، مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا، ایک بچی زخمی اور ایک مسجد شہید ہوئی ۔

    ڈی جی ایس ایس پی آر کے مطابق کوٹلی میں بھی ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیااور وہاں 2 افراد شہید ہوئےجس میں 16 سال کی لڑکی اور 18 سال کا لڑکا شامل ہیں جبکہ ماں بیٹی زخمی ہیں۔

    ڈی جی ایس ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ مرید کے میں بھی ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا،4 حملے کیے گئے جس میں 1شخص شہید 1زخمی جبکہ 2 افراد لاپتہ ہیں اور مسجد بھی شہید ہوئی، رہائشی کوآرٹرز کو نقصان ہوا۔

    اس کے علاوہ سیالکوٹ کے شمال میں گاؤں کوٹلی لوہاراں میں 2حملے ہوئے جس میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔سیالکوٹ میں ایک گولہ بغیر پھٹے گرا،دوسرا کھلے مقام پر گرا ، شکرگڑھ میں 2 حملے ہوئے اور ایک ڈسپنسری کو معمولی نقصان پہنچا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیر خارجہ اسحاق ڈار کا قائم مقام افغان وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی بے بنیاد پروپیگنڈے سے آگاہ کیا
    Next Article 5 بھارتی طیارے اور بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ، بھارت نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی ابتدائی تحقیقات سامنے آ گئیں

    نومبر 24, 2025

    ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں میدان مار لیا، قومی اسمبلی کے تمام 6 نشستوں پر کامیاب

    نومبر 24, 2025

    پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خود کش حملہ ناکام، بمبار سمیت 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید

    نومبر 24, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی ابتدائی تحقیقات سامنے آ گئیں

    نومبر 24, 2025

    ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں میدان مار لیا، قومی اسمبلی کے تمام 6 نشستوں پر کامیاب

    نومبر 24, 2025

    پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خود کش حملہ ناکام، بمبار سمیت 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید

    نومبر 24, 2025

    پاکستان شاہینز نے ایشیاکپ رائزنگ سٹارز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    نومبر 23, 2025

    سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوےکو 69 رنز سے ہرادیا

    نومبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.