سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود ایک فیصد اضافے کے بعد 10.5 سے بڑھ کر 11.5 فیصد کر گئی ۔
کراچی: گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے بعد نئی شرح سود 11.5 فیصد مقرر کی گئی، پہلے شرح سود 10.5 فیصد تھی ۔
سال 2026 کے تیسرے مانیٹری پالیسی اجلاس میں مہنگائی، تیل کی قیمتوں سے متعلق پالیسی کا جائزہ بھی لیا گیا اور شرح سود ایک فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
معاشی ماہرین کی جانب سے شرح سود میں اضافے کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور عالمی مارکیٹ میں معاشی بے یقینی کی صورتحال کو قرار دیا جا رہا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کافی عرصہ بعد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔

