Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 29, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر نیٹ ورک کے فلاح و بہبود کے ادارے خود مختار ساوی اور ہیلپنگ ہینڈز فار ہیومینٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہو گئے
    • ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک اور میڈل اپنے نام کرلیا
    • جلسے جلوس اور شہروں پر چڑھائی کرکے بانی کی رہائی نہیں ہوسکتی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
    • پاکستان اور سری لنکا کا آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • آئی ایم ایف مشن کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ہم ملاقات
    • ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد جہنم واصل
    • بلوچستان: چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » شرح سود ایک فیصد کمی کے بعد 19.5 کی سطح پر آگئی
    اہم خبریں جولائی 29, 2024

    شرح سود ایک فیصد کمی کے بعد 19.5 کی سطح پر آگئی

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی۔

    گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے کہا کہ مانیٹری پالیسی کے 100 بیسز پوائنٹس میں مزید ایک فیصد کمی کی جارہی ہے جس کے بعد شرح سود کم ہوکر 19.5 مقرر کردی گئی ہے۔

    گورنرسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ افراط زر میں کمی کے ساتھ جاری کھاتے کا خسارہ بھی کم ہوا، جاری کھاتے کو گزشتہ مالی سال 70 کروڑ ڈالر کا خسارہ رہا، جاری کھاتے میں اور ذخائر دونوں میں بھی بہتری آرہی ہے، جون 2024ء تک ذخائر 5 ارب ڈالر بڑھ کر 9.4 ارب ڈالر  ہوگئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ  مانیٹری پالیسی اجلاس میں افراط زر اور بیرونی اکاؤنٹس میں تبدیلیوں پر غور کیا گیا، مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے اور ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،افراط زر میں مسلسل کمی آرہی ہیں، 12.6 فیصد گزشتہ ماہ افراط زر رہا جب کہ گزشتہ سال اکتوبر میں 38 فیصد پر افراط زر رہا، اوسط افراط زر کی رینج میں 23 سے 25 فیصد رہنے کی توقع تھی گزشتہ سال ہمارے اندازے کے مطابق افراط زر 23.4 فیصد رہی۔

    جمیل احمد  کا کہنا تھا کہ ہر طرح کی امپورٹ کو اوپن کردیا ہے، ساری بیرونی ادائیگیاں بھی متواتر جاری ہے، ادائیگیوں اور امپورٹ کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری آئی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کا منافع رکا ہوا تھا، 2.2 ارب ڈالر کا منافع غیر ملکی سرمایہ کاروں نے باہر منتقل کردیا، منافع کی منتقلی میں 7 گنا اضافہ ہوا، منافع کی منتقلی کے باوجود جاری کھاتے کا خسارہ 70 کروڑ ڈالر رہا۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئل امپورٹ میں کمی آئی ہے، پہلی سہ ماہی میں 2.3 ارب ڈالر گزشتہ سہ ماہی 1.4 ملین ڈالر ہوئی، بین الاقوامی قیمتوں میں کمی اور حجم میں کمی سے آئل امپورٹ بل کم ہوا، آئل امپورٹ بل کمی سے سپورٹ ملیں، نان آئل امپورٹ 3.2 ارب ڈالر رہیں جس میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ اصافہ ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کی توقعات جی ڈی پی شرح نمو 2.5 سے 3.5 فیصد رہے گی، جاری کھاتے کا خسارہ جی ڈی پی کے صفر سے ایک فیصد کے درمیاں رہے گا، رواں مالی سال افراط زر اوسط سالانہ 11.5 سے 13.5 فیصد رہے گا، میڈیم ٹرم انفلیشن ٹارگٹ پانچ سے سات فیصد رہے گا اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے بھی اقدامات کررہے ہیں، رواں مالی سال جاری کھاتہ کا خسارہ چار ارب ڈالر تک رہے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleچیف جسٹس کو قتل کی دھمکیاں دینے پر ٹی ایل پی رہنما ظہیر الحسن گرفتار
    Next Article خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے 3 آپریشنز، 5 دہشتگرد ہلاک، ایک پولیس اہلکار شہید
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر نیٹ ورک کے فلاح و بہبود کے ادارے خود مختار ساوی اور ہیلپنگ ہینڈز فار ہیومینٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہو گئے

    ستمبر 29, 2026

    جلسے جلوس اور شہروں پر چڑھائی کرکے بانی کی رہائی نہیں ہوسکتی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

    ستمبر 29, 2026

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    ستمبر 29, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر نیٹ ورک کے فلاح و بہبود کے ادارے خود مختار ساوی اور ہیلپنگ ہینڈز فار ہیومینٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہو گئے

    ستمبر 29, 2026

    ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک اور میڈل اپنے نام کرلیا

    ستمبر 29, 2026

    جلسے جلوس اور شہروں پر چڑھائی کرکے بانی کی رہائی نہیں ہوسکتی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

    ستمبر 29, 2026

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    ستمبر 29, 2026

    پاکستان اور سری لنکا کا آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    ستمبر 29, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.